ڈپٹی کمشنر نے ڈسٹرکٹ ہیڈ گڈ گورننس ٹیم رانا مسعود مجید خان کے ہمراہ ٹائیگر فورس کے جوانوں میں کارڈ تقسیم کئے,

مورخہ31 اگست 2020
رحیم یار خان( )وزیر اعظم پاکستان کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ٹائیگر فورس کے ممبران میں کارڈ تقسیم کئے گئے جس کی تقریب ڈپٹی کمشنر آفس میں منعقدہوئی اور ضلع کی چاروں تحصیلوں سے ٹائیگر فورس کے جوانوں اور خواتین نے شرکت کی۔

ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے ڈسٹرکٹ ہیڈ گڈ گورننس ٹیم رانا مسعود مجید خان کے ہمراہ ٹائیگر فورس کے جوانوں میں کارڈ تقسیم کئے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کو ٹائیگر فورس سے منسلک جوانوں اور خواتین کی صلاحیتوں ، جذبہ حب الوطنی پر فخر ہے جس طرح آپ لوگوں نے کور ونا کو شکست دینے میں رضاکارانہ طور پر اپنی خدمات حکومت پاکستان کو فراہم کیں اور کورونا وائر س کے پھیلاﺅ کو روکنے اور اس سے متاثرہ مریضوں کی دیکھ بھال کے لئے اپنی صلاحیتوں کا استعمال کیا وہ لائق تحسین ہے۔یہی وجہ ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کا ویژن ہے کہ ٹائیگر فورس کے جوان مستقبل میں بھی حکومتی عوامی خدمت اور فلاح وبہبود کے اہداف کی تکمیل میں اپنا کردار ادا کریں۔

انہوں نے ٹائیگر فورس کے رضاکاروں پر زور دیا کہ وہ اس شناخت کو جو انہیں فراہم کی گئی ہے حکومت او راپنے لئے باعث فخر بنائیں اس کا غلط استعمال ہر گز نہیں کریں۔انہوں نے کہا کہ آپ کو اپنے لوگوں کی حفاظت اور کمزور لوگوں کی مدد کرنا ہو گی۔انہوں نے کہا کہ ٹائیگر فورس کے جوان وزیر اعظم عمران خان کی خواہش کے مطابق پاکستان کو صاف اور سرسبز و شاداب بنانے ، تجاوزات کے خاتمہ، ذخیرہ اندوزوں کی شناخت، ناپ تول میں کمی کرنے والوں کامحاسبہ سمیت عوامی فلاح وبہبود کے کاموں میں اپنا کردار اد اکریں گے۔علاوہ ازیںآپ لوگوں کو اپنے فرائض کے بارے میںمزید آگہی ملتی رہے گی۔ڈسٹرکٹ ہیڈ گڈ گورننس ٹیم رانا مسعود مجید خان نے ڈپٹی کمشنر کو بتایا کہ ضلع کی چاروں تحصیلوں میں ٹائیگر فور سرضاکاروں کو منظم کیا گیا ہے جو تحصیل انتظامیہ کے ساتھ رابطہ میں رہتے ہوئے مختلف فلاح عامہ کے کاموں میں اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ٹائیگر فور س کے رضاکاروں میں جیکٹ، کیپ، ماسک تقسیم کئے جا چکے ہیں جبکہ اب انہیں شناخت کے لئے کارڈ فراہم کئے جا رہے ہیں تاکہ انہیں اپنے فرائض کی ادائیگی میں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

انہوں نے بتایا کہ آج ضلع کی چاروں تحصیلوں سے پہلے بیچ کو کارڈ تقسیم کئے جا رہے ہیں جبکہ مرحلہ وار مزید ٹائیگر فورس کے جوانوں کو سہولیات فراہم کی جائیں گی۔انہوں نے بتایا کہ ٹائیگر فورس کے جوانوں نے کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد بنانے کے لئے ضلع بھر میں خدمات سر انجام دیں اوروزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر اب انہیں مزید ذمہ داریاں تفویض کی جائیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں