مرحوم وکلاء ہماری بار کا قیمتی اثاثہ تھے، ڈسٹرکٹ بار میں تعزیتی ریفرنس

رحیم یارخان ( )ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام سابق صدر ہائیکورٹ بار وصدرڈسٹرکٹ بار رحیم یارخان سردار محمد حسین خا ن بلوچ،سینئر ایڈوکیٹ انور حسین سومرو،رانا لطف الہیٰ،مرزا سلیم بیگ،جام عبدالمجید مصطفائی، نوجوان وکیل چوہدری شہزاد اشرف مہاندرہ،میاں عبدالہادی،جام عبدالرحمن جھلن،قاضی عبدالجلیل، چوہدری مقصودالحسن،شفیق علی پیا،رفیق احمدباجوہ مرحوم کی بار اوروکلاء کے لئے دی جانے والی خدما ت کو خراج تحسین
پیش کرنے کے لئے تعزیتی رنفرنس کا انعقادکیا گیا

جس میں ڈسٹرکٹ سیشن جج راؤ محمد سلیم،سینئر سول جج شیخ فیاض حسین نے خصوصی شرکت کی،تعزیتی ریفرنس میں سیشن جج راؤ محمد سلیم،ممبر پنجاب بار کونسل سردار عبدالباسط خان بلوچ،صدربار رائے مظہر حسین کھرل،چوہدری محمد اشرف مہاندرہ،چیئرمین
وکلاء اتحادسردار ظفر خان ترین،چوہدری بشیر احمد،سینئر سول جج شیخ فیاض حسین،جنرل سیکرٹری غلام غوث خان کورائی،میاں عبدالسمیع، نذیر احمدلاڑ،خادم حسین خاصخیلی،ملک دوست محمد اعوان،رخسانہ پیا،مرزاخرم بیگ،نائب صدر بار کوثر عزیز چوہدری ودیگر نے وفات پاجانے والے وکلاء کی بار اوروکلاء کےلئے کی جانے خدمات کو شاندارالفاظ میں خراج تحسین پیش کیا انہوں نے کہاکہ مرحوم وکلاء ہماری بار کا قیمتی اثاثہ تھے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا آخر میں مرحوم وکلاء کی مغفرت اوردرجات کی بلندی کے لئےخصوصی دعا کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں