پسماندہ علاقوں کے طلبہ کیلئے انٹری ٹیسٹ کے طریقہ کار میں تبدیلی مفید ثابت ہوگی۔ عثمان بزدار

لاہوریکم جولائی:
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدا ر کی زیرصدارت اجلاس,

اجلاس میں میڈیکل کالجوں میں داخلے کیلئے انٹری ٹیسٹ سے متعلقہ امور کا جائزہ لیا گیا۔
اگلے برس سے میڈیکل کالجوں کیلئے انٹری ٹیسٹ اور امتحانات کے نمبرز کی تقسیم کو انجینئرنگ یونیورسٹیز انٹری ٹیسٹ کے طریقہ کار کے مطابق بنانے کی تجاویز پر غور۔
وزیراعلیٰ نے سٹیک ہولڈرز سے تجاویز طلب کر لیں۔
وزیراعلیٰ کی اس ضمن میں جلد حتمی تجاویز پیش کرنے کی ہدایت۔
پسماندہ علاقوں کے طلبہ کیلئے انٹری ٹیسٹ کے طریقہ کار میں تبدیلی مفید ثابت ہوگی۔ عثمان بزدار
دور دراز علاقوں کے طلبہ کو اعلیٰ تعلیم کے یکساں مواقع فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔عثمان بزدار

رواں برس میڈیکل کالجو ں میں داخلے کیلئے انٹری ٹیسٹ اگست کے آخری ہفتے میں ہوگا۔وزیراعلیٰ کو بریفنگ۔
میڈیکل کالجوں میں داخلے کیلئے انٹری ٹیسٹ کے نمبرز کے طریقہ کار طے کرنے کیلئے پی ایم ڈی سی سے مشاورت کی جائے گی۔وزیراعلیٰ کو بریفنگ
صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، سیکرٹریز قانون، سپیشلائزڈ ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن اور ہائر ایجوکیشن کی اجلاس میں شرکت۔
٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں