ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے کہا ہے کہ محرم الحرام میں امن و امان برقرار رکھنے کے لئے تمام مکاتب فکر کے علماءکرام، ممبران امن کمیٹی، تاجر تنظیموں اور شہریوں کی جانب سے ذمہ دارانہ کردار ادا کیا گیا جسے ضلعی انتظامیہ قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی پی ا ومنتظر مہدی کے ہمراہ ضلعی امن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اسلام احترام انسانیت اور صبر و تحمل کا درس دیتا ہے ، محرم الحر ام میں مذہبی رواداری، اخوت و بھائی چارے کو فروغ دینے میں تمام ممبران امن کمیٹی نے موثر کردار ادا کیا ۔انہوں نے محرم انتظامات پر عملدرآمد کے سلسلے میں امن کمیٹی کے ارکان کی معاونت کو سراہتے ہوئے کہا کہ باہمی اتحاد و اتفاق اور بھائی چارے کی مثالی فضا پائیدار امن کی ضمانت ہے، جس کے لئے تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام کا جذبہ لائق تحسین ہے۔
انہوں نے کہا کہ دوسروں کے مذہبی جذبات کے احترام اور رواداری کی بدولت فرقہ واریت کا مسئلہ پیدا نہیں ہو سکتا جس کے لئے تمام مسالک کے علماءکرام کا کردار مثالی ہے۔ڈی پی او منتظر مہدی نے کہا کہ ضلع رحیم یار خان میں تمام مسالک کے علماءکرام انتہائی ذمہ دار اور امن کے داعی ہیں جس کی بدولت مذہبی ہم آہنگی کی فضا مثالی ہے۔انہوں نے کہا کہ امن قائم رکھنے کی خاطر علمائے کرام سمیت تاجروں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے شاندار خدمات انجام دیگر اعلیٰ ر وایات قائم کی ہیں۔ڈی پی اونے کہا کہ ہمیں اپنے ضلع کے امن کو مزید موثر بنانے کے لئے منبر و محراب سے سوشل میڈیا کے غلط استعمال کے خلاف موثر حکمت عملی کے ساتھ مہم چلانا ہو گی تاکہ ملک اور امن دشمن عناصر سوشل میڈیا کے ذریعے فرقہ واریت پھیلانے میں کامیاب نہ ہو سکیں۔انہوں نے علماءکرام سے اپیل کی کہ وہ اپنے خطبات میں سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت پر مبنی شر انگیز پوسٹ اپ لوڈ کرنے اور ایسی پوسٹ کو شیئر کرنے سے متعلق عوام کو خصوصی آگہی فراہم کریں کہ وہ کسی بھی ایسی پوسٹ کو شیئر کرنے سے اجتناب کریں جو کسی بھی فرقہ کی دل آزاری کا باعث ہوں جبکہ ضلعی سطح پر بھی انتظامیہ ایسے عناصر کے خلاف بھر پور قانونی کارروائی عمل میں لا رہی ہے۔
اجلاس میں ممبران امن کمیٹی علامہ عبدالر وف ربانی، ریاض احمد نوری، مولانا فضل محمود حیدری، عمر امین اویسی،علمبردار نقوی، آصف نقوی، سید مجید زیدی، قاضی خلیل الرحمن، شاداب الحسن گیلانی،سیدنیاز شاہ، رانا محمد آصف ودیگر نے کہا کہ ہمارے باہمی اتحاد اور اخوت و یگانگت کی بدولت دشمن ہمیں نقصان نہیں پہنچا سکتا۔سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت پر مبنی پوسٹ عالمی سازشن کا حصہ ہیں اور ہمیں مل کر اسے ناکام بنانا ہے۔انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے موقع پر ڈپٹی کمشنر علی شہزاد اور ڈی پی ا ومنتظر مہدی کی قیادت میں انتظامی محکموں نے مثالی اقدامات کئے ۔سیکور ٹی و انتظامی امور کسی بھی جگہ پر کوئی کمی نہ تھی جبکہ تحصیلوں میں اسسٹنٹ کمشنرز، ایس ڈی پی اوز نے ضلعی افسران کے احکامات اور ذاتی دلچسپی کے باعث ہر ممکن تعاون کو یقینی بنایا۔
Load/Hide Comments