لاہور2 جولائی:
جنوبی پنجاب کے 10,800 سکولوں کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کا فیصلہ۔
وزیراعلیٰ کی سکولوں کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کا کام دسمبر تک مکمل کرنے
کی ہدایت۔
پنجاب کے دور دراز علاقوں جہاں ٹرانسمیشن لائنز موجود نہیں، وہاں پر سولر انرجی کے ذریعے بجلی فراہم کریں گے۔ عثمان بزدار
راجن پور، چولستان، تھل اور ڈیرہ غازی خان کے دور افتادہ علاقوں میں عوام کو سولر انرجی کے ذریعے بجلی مہیا کی جائے گی۔عثمان بزدار
دور دراز کے گاؤں میں بسنے والے لوگوں کو بجلی دینے کیلئے آف گرڈسلوشن پر جائیں گے۔عثمان بزدار
وزیراعلیٰ کی اس ضمن میں فزیبلٹی رپورٹ تیار کرنے کی ہدایت۔
پنجاب کی یونیورسٹیوں کو بھی مرحلہ وار پروگرام کے تحت سولر انرجی پر منتقل کرنے کا فیصلہ۔
پہلے مرحلے میں یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کو سولر انرجی پر منتقل کیا جائے گا۔
بتدریج دیگر یونیورسٹیوں کو بھی سولر انرجی پر شفٹ کیا جائے گا۔
پنجاب کے بنیادی مراکز صحت کو مرحلہ وار پروگرام کے تحت شمسی توانائی پر منتقل کیا جائے گا۔ عثمان بزدار
واٹر سپلائی سکیموں کو شمسی توانائی کے
ذریعے چلایا جائے گا۔ عثمان بزدار
وزیراعلیٰ کا بجلی چوروں کے خلاف جاری مہم کو مزید تیز کرنے کا حکم
وزیراعلیٰ ٹاسک فورس بجلی چوری روکنے کے لئے بلاامتیاز اایکشن جاری رکھے۔ عثمان بزدار
چوری میں معاونت کرنے والے سرکاری عملے کے خلاف بھی کارروائی کی جائے۔ عثمان بزدار
پنجاب میں سورج سے توانائی حاصل کرنے کا بہت پوٹینشل ہے۔ عثمان بزدار
سکولوں کو سولر پینلز کے ذریعے روشن کرنے کا پروگرام پاکستان کے مستقبل کی سرمایہ کاری ہے۔ عثمان بزدار
اس اہم پروگرام کو تیزی سے آگے بڑھانا ہے۔ عثمان بزدار
سولر پینل کی تنصیب سے سکولوں کو بلاتعطل بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جاسکے گی۔ عثمان بزدار
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکی زیرصدارت اجلاس میں فیصلے۔
اب تک 3ہزار سکولوں کو سولر انرجی پر منتقل کیا جا چکا ہے۔ وزیراعلیٰ کو بریفنگ
بجلی چوری کے خلاف مہم کے دوران گزشتہ 9 ماہ کے دوران 32 ہزار مقدمات درج کئے گئے ہیں۔وزیراعلیٰ کو بریفنگ
بجلی چوری کے الزام میں ہزاروں افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ کو بریفنگ
وزیراعلیٰ کو سیکرٹری توانائی کی محکمے کی کارکردگی، سکولوں اور گاؤں کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کے پراجیکٹس اور توانائی کے نئے منصوبوں کے بارے میں بریفنگ۔
چیف سیکرٹری، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ، سیکرٹری توانائی،سپیشل مانیٹرنگ یونٹ کے سربراہ، ایم ڈی پنجاب پاور ڈویلپمنٹ بورڈ اور متعلقہ حکام کی اجلاس میں شرکت۔
٭٭٭٭
Load/Hide Comments