ایک اور بزرگ کاسایہ اٹھ گیا” چوہدری محمد منیر کے سسر چوہدری محمد جمیل قضائے الٰہی سے انتقال کر گئے ،

رحیم یارخان ( ) رحیم یارخان سے تعلق رکھنے والے ملک کے صف اول کے بزنس مین چوہدری محمد منیر کے سسر چوہدری محمد جمیل المعروف بابا جمیل بستی امانت علی والے قضائے الٰہی سے انتقال کر گئے ، اناللہ واناالیہ راجعون ،

مرحوم کی نماز جنازہ گزشتہ شب 10 بجے گورنمنٹ تعمیر ملت ہائی سکول کے گرائونڈ میں ادا کی گئی مرحوم کو بستی امانت علی کے قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ نماز جنازہ میں چوہدری محمد منیر ضلع بھر سے اراکین اسمبلی صنعتکاروں تاجروں سیاسی رہنمائوں اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ واضح رھے کہ مرحوم تحریک پاکستان کے کارکن اور رحیم یارخان کے بزرگ مسلم لیگی رہنما چوہدری محمد ہدایت اللہ مرحوم کے سمدھی اور چوہدری فیصل منیر ، چوہدری سہیل منیر اور چوہدری راحیل منیر کے نانا ابو تھے ،

چوہدری محمد جمیل نواں کوٹ منٹھار روڈ کے بڑے زمیندار اور ملک کی صف اول کی تعمیراتی کمپنی پاکستان ٹیکنیکل ایسوسی ایٹس کے ایم ڈی تھے ، عملی زندگی سے ریٹائرمنٹ کے بعد ان کا زیادہ وقت گھر پر ہی گذرتا تھا،ا ںہوں نے طویل عمر پائی اور لگ بھگ 90 برس کی عمر میں اپنے خالق حقیقی سے جا ملے ، چوہدری محمد جمیل کے بڑے صاحبزادے چوہدری طاہر جمیل پاکستان میں موبی لنک کے فرنچائزر ہیں اور چھوٹے صاحبزادے چوہدری شکیل جمیل پاکستان ٹیکنیکل ایسوسی ایٹس کے موجودہ ایم ڈی ہیں اور کراچی ہیڈ آفس میں اپنی کمپنی کے ملک گیر آپریشنز کو ڈیل کرتے ہیں

رکن قومی اسمبلی چوہدری جاوید وڑائچ ، ایم پی ایز چوہدری محمد شفیق ، چوہدری آصف مجید، چوہدری مسعود احمد انجمن تاجران کے صدر عبدالروف مختار، صدر چیمبر شفیق علیم ، جنرل سیکٹری انجمن تاجران میاں عبدالسلام حاجی ارشاد احمد ، میاں زاہد ارشاد، چوہدری عثمان محمود ، ،سیٹھ عبدالماجد ،چوہدری فاروق وڑائچ ، نعیم شفیق،میاں امتیاز احمد سابق ایم این اے، حاجی محمد ابراہیم ، رحیم یارخان چیمبر آف کامرس کے سابق صدر میاں محمد امتیاز احمد ، چیئرمین ضلعی موبائل امن کمیٹی علامہ عبدالرئوف ربانی ، بابائے سپورٹس حاجی محمد انور علی انصاری ، سابق چیئرمین بلدیہ میاں اعجاز عامر ، سابق صدر ڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن ملک ساجد فیروز ایڈووکیٹ ، لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن بہاولپور کے سابق نائب صدر چوہدری محمد طیب ایڈووکیٹ ، سابق صدر انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی چوہدری عبدالرزاق سابق ناظم چوہدری محمد اشرف ، پاکستان پیپلزپارٹی کے ضلعی صدر حاجی حبیب الرحمان گوپانگ ، سٹی صدر سردار محمد صفدر خان کانجو ، پاکستان تحریک انصاف کے سابق ضلعی صدر رانا راحیل احمد خان ، جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی نائب صدر مولانا نوراحمد سیال ، ڈویژنل صدر چوہدری محمد ریاض نوری ، تحصیل صدر چوہدری غلام مرتضیٰ چیمہ ، انجمن کاشتکاران پنجاب کے نائب صدر چوہدری محمد یاسین ، سابق یونین ناظم چوہدری سلطان بندیشہ ، سیڈ ایسوی ایشن آف پاکستان کے رہنما چوہدری جلیل احمد بندیشہ و دیگر نے اپنے تعزیتی پیغامات میں کہا ہے کہ

چوہدری محمد جمیل انتہائی ملنسار اور ہر کسی کا دکھ درد بانتنے والی شخصیت تھے اور خدمت خلق کا جذبہ اُن میں کوٹ کوٹ کر بھرا ہوا تھا ، ضلع رحیم یارخان میں ا ُن کی کمی تادیر محسوس کی جاتی رہے گی ، تمام رہنمائوں نے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند کرے اور تمام سوگوار فیملی کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں