15 دن میں 170 میڈیکل و ڈینٹل کالجوں کی انسپکشن کا حکم

*15 دن میں 170 میڈیکل و ڈینٹل کالجوں کی انسپکشن کا حکم*

کراچی: پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے ملک بھرکے سرکاری وپرائیویٹ میڈیکل و ڈینٹل کالجوں کا ازسرنو انسپکشن شروع کردیا اور واضح کیاہے کہ کونسل کے معیارکے مطابق پورا نہ اترنے والے میڈیکل وڈینٹل کالجوں کو بندکردیا جائے گا۔
کونسل کے 2019 کے آرڈیننس کے مطابق وہ فیکلٹی ممبران کالجوں کے انسپکشن میں حصہ لے سکتے ہیں جن کا نام کونسل کی جانب سے جاری کردہ فہرست میں موجود ہو۔

کونسل نے ملک بھرکے 170میڈیکل وڈینٹل کالجوں کاانسپیکشن صرف15دن میں مکمل کرنے کی ہدایت دی ہے یعنی ایک دن میں 12کالجوں کا انسپکشن کرناہوگا جو بظاہر ممکن نہیں، یہ بھی بتایاگیا ہے کہ کالجوں کے انسپیکشن کیلیے2 فیکلٹی ممبران کو نامزد کیا گیا ہے۔…

اپنا تبصرہ بھیجیں