لاہور3 جولائی:
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکی زیرصدارت اجلاس۔
پنجاب میں مذہبی اور ہیرٹیج ٹورازم کو فروغ دینے کا فیصلہ۔
پنجاب کے سیاحتی مقامات میں ضروری سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔عثمان بزدار
پنجاب میں 8شہروں میں نئی ٹورسٹ سائٹس کو ڈویلپ کیا جائے گا۔عثمان بزدار
سیاحتی مقامات پرسیاحوں کی رہائش کیلئے فائبر گلاس اور سٹیل کے ریڈی میڈ کمرے بنانے کی تجویز پر غورکیا جارہا ہے۔عثمان بزدار
ہرن مینار پر سیاحوں کیلئے سہولتوں کا معیار بہتر بنانے کی ہدایت۔
پنجاب میں ڈیزٹ ٹورازم کے پوٹینشل سے فائدہ اٹھائیں گے۔عثمان بزدار
ملتان اوربہاولپور میں سیاحوں کیلئے ڈبل ڈیکر بسیں چلائی جائیں گی۔عثمان بزدار
جہلم کے علاقے ٹلہ جوگیاں میں روہتاس فورٹ پارک وے بنایا جائے گا۔ عثمان بزدار
چولستان اورتھل میں کیمپنگ سائٹس ڈویلپ کی جائیں گی۔عثمان بزدار
کوہ سلیمان کے علاقے میں پارک وے کا پراجیکٹ بھی لایا جائے گا۔عثمان بزدار
کالاباغ اورنمل جھیل میں ٹورازم کے لئے ریزارٹس ڈویلپ کریں گے۔عثمان بزدار
وادی سون میں اوچھالی جھیل کے علاقے میں ایکوٹورازم کے پوٹینشل کو استعمال کیا جائے گا۔عثمان بزدار
اٹک خورد دریائے سندھ کے ساتھ ٹورازم سائٹ ڈویلپ کی جائے گی۔عثمان بزدار
سیاحت کے فروغ کیلئے ویب سائٹ اورسوشل میڈیا کا بھر پور استعما ل کیا جائے۔وزیراعلیٰ کی ہدایت
ٹورازم سے ترقی اورخوشحالی کے نئے باب کھلیں گے۔عثمان بزدار
پتریاٹہ میں کیبل کار کے واقعہ کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی یقینی بنائی جائے۔عثمان بزدار
کوٹلی ستیاں میں پارک وے پراجیکٹ پر کام کیا جارہا ہے۔وزیراعلیٰ کو بریفنگ
دھرابی جھیل پر ریزارٹ ڈویلپ کرنے سے سیاحت کوفروغ حاصل ہوگا۔وزیراعلیٰ کو بریفنگ
کھابے کی لیک میں برڈ راچنگ اوردیگر سہولتیں مہیا کی جائیں گی۔وزیراعلیٰ کو بریفنگ
پنجاب کی ٹورازم پالیسی اورٹورازم اتھارٹی کا ڈرافٹ بل منظوری کے مراحل میں ہے۔سیکرٹری سیاحت
سیاحوں کی سہولت کیلئے سیاحتی مقامات کے لئے رابطہ سڑکوں کی تعمیر کی جائے گی۔سیکرٹری سیاحت
کلر کہار،لال سونرا،چھانگامانگا،کوٹ مٹھن،فورٹ منرواورجلو میں ٹی ڈی سی پی ریسٹ ہاؤس میں سیاحوں کیلئے کھول دیئے گئے ہیں۔سیکرٹری سیاحت
عالمی بینک پنجاب ٹورازم فار اکنامک گورتھ پراجیکٹ کیلئے 50ملین ڈالر فراہم کرے گا۔سیکرٹری سیاحت
ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر شہباز گل،چیئرمین پنجاب ہاؤسنگ ٹاسک فورس یعقوب طاہر اظہار،سیکرٹری سیاحت،سیکرٹری منصوبہ بندی و ترقیات،سیکرٹری وزیراعلیٰ پنجاب،سیکرٹری اطلاعات اورمتعلقہ حکام کی اجلاس میں شرکت۔
٭٭٭٭
Load/Hide Comments