کچہ آپریشن میں پولیس کا اغٖواء کاروں کے خلاف گھیرا تنگ شدید فائرنگ کا تبادلہ مجرمان کی پسپائی ایک مغوی بازیاب۔

رحیم یارخان ( ) کچہ آپریشن میں پولیس کا اغٖواء کاروں کے خلاف گھیرا تنگ شدید فائرنگ کا تبادلہ مجرمان کی پسپائی ایک مغوی بازیاب۔

سبحان بلہ کو چند روز قبل تھانہ بھونگ کی حدود سے اغواء کیا گیا تھا۔ اے ایس پی ڈاکٹر حفیظ الرحمن بگٹی پولیس فورس کے ساتھ اغواء کا روں کے خلاف کارروائی جاری رکھے ہوئے ہیں باقی دو مغویوں کو بھی جلد بازیاب کر لیا جائے گا۔ تفصیل کے مطابق صادق آباد اور رجھان کے درمیان دریائی کچہ میں کچھ عرصہ قبل رحیم یارخان اور راجن پور پولیس نے عوامی شکایات پر ایک بھر پور آپریشن کیا اس دوران ڈاکو اور اغواء کار پسپا ہوتے ہوئے دریائی راستوں اور جنگلوں کی آڑ لیتے ہوئے علاقہ بدر ہوگئے تھے لیکن ماہ جون کے آخر میں دریا میں پانی بھر نے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے تھانہ بھونگ کی حدود سے تین افراد کو اغواء کرنے پر جب پولیس نے کھوج لگایا تو جزیرہ نما کچہ رجوانی میں ظاہر ہوئے۔

ڈی پی او عمر سلامت کی ہدایات پر اے ایس پی صادق آباد ڈاکٹر حفیظ الرحمن بگٹی اور ایس ایچ اوز صادق آباد سرکل اور ایلیٹ فورس نے گھیراؤ کر لیا اور اغواء کاروں کو اس جزیرہ نما تک محدود ہونے پر مجبور کر دیا اس دوران پولیس اور اغواء کاروں کے درمیاں فائرنگ کا شدید تبادلہ بھی ہویا اور پولیس کو مجرمان کی جانب سے سخت مزاحمت کا سامنا بھی ہوا لیکن پولیس نے پیش قدمی جاری رکھی ہوئی ہے جس سے مجرمان پسپا ہو رہے ہیں اور ان کے حوصلے جواب دینے لگے ہیں جس کے نتیجہ میں چند روز قبل آموں کے باغ کی چوکیداری پر مامور سبحان بلہ نامی مغوی بازیاب کر لیا گیا ہے

اور باقی دو مغویوں کی بازیابی کے لیے پولیس اغواء کاروں کو گھیرے میں لیے ہوئے ہے اور اپنی جانیں خطرے میں ڈال کر عوام کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنا رہی ہے۔ مغوی کے گھر پہنچنے پر علاقہ پنجاب پولیس زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا اور مغوی اور پولیس کا اہل علاقہ نے ڈھول کی تھاپ اور فلک شگاف نعروں سے استقبال کیا۔ اس موقع پر اے ایس پی حفیظ الرحمن بگٹی نے کہا کہ ہم عوام کی جان ومال اور عزت و آبرو کے محافظ ہیں اپنی ذمہ داریوں سے آگاہ ہیں اور انہیں پورا کرنے میں اپنی تمام تر صلاحیتیں اور وسائل بروئے کار لا رہے ہیں۔

انہوں نے جرائم پیشہ عناصر سے کہا کہ و سرنڈر کر دیں مقابلہ میں رہے تو ہم بیک فٹ پر جانے والے نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں