ریونیو عوامی خدمت کچہریاں لگا کر ایک چھت تلے زمینوں سے متعلقہ عوامی مسائل حل کریں گے۔ ڈپٹی کمشنر

رحیمیارخان ( ) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثما ن بزدار کی ہدایت پر سپورٹس جمنازیم رحیم یار خان میں ریونیو عوامی خدمت کچہری کا انعقاد کیا گیا ۔

حکومت پنجاب نے زمینوں سے متعلق عوامی مسائل کو برق رفتاری سے بلاتعطل حل کرنے کے لئے ہرماہ کے پہلے ورکنگ ڈے پر ریونیو عوامی خدمت کچہریوں کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت ضلع میں ڈپٹی کمشنر اور تحصیل سطح پر اسسٹنٹ کمشنرز ریونیو عوامی خدمت کچہریاں لگا کر ایک چھت تلے زمینوں سے متعلقہ عوامی مسائل حل کریں گے۔رحیم یار خان سپورٹس جمنازیم میں ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کی سرپرستی میں ریونیو عوامی خدمت کچہری لگائی گئی جس میں 244افراد کو مختلف سروسز فراہم کی گئیں۔

عوامی خدمت کچہری میں ڈومیسائل، رجسٹری، اراضی ریکارڈ سنٹر، جنرل برانچ، شکایات سیل، میونسپل کارپوریشن ،محکمہ مال اور ریکارد درستگی کے حوالہ سے کاﺅنٹرز لگائے گئے۔ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے تمام کاﺅنٹرز کا وزٹ کرتے ہوئے عوام کو فراہم کی جانے والی سروسز کے معیار کو چیک کیا جبکہ عوامی مسائل کے فوری حل اور دادرسی کے لئے ڈپٹی کمشنر علی شہزاد، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو)ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر، اسسٹنٹ کمشنر سرمد علی بھاگت، اسسٹنٹ کمشنر(ایچ آر)ریاست علی نے بھی اپنے کاﺅنٹرز پر بےٹھ کر عوامی مسائل سنے۔

ڈپٹی کمشنر علی شہزادنے کہا کہ حکومت پنجاب زمینوں سے متعلق عوامی مسائل حل کرنے کے لئے اصلاحات لا رہی ہے تاکہ روائتی تاخیر ی حربوں کو ختم کرتے ہوئے بروقت عوام کے مسائل حل ہوں۔ریونیو عوامی خدمت کچہریوں کا انعقاد میں انہیں اقدامات کے تسلسل کی ایک کڑی ہے۔انہوں نے کہا کہ سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو کی ہدایت پر ہر ماہ کے پہلے ورکنگ ڈے میں ان کچہریوں کا انعقاد کیا جائے گا اور ایک چھت کے نیچے زمینوں سے متعلق عوامی مسائل حل کئے جائیں گے۔انہوں نے بتایا کہ ریونیو عوامی خدمت کچہری میں درستگی ریکارڈ، فرد ملکیت کا اجرائ، انتقالات کا اندراج، رجسٹری، انکم ٹیکس سرٹیفکیٹس، معائنہ ریکارڈ، ڈومیسائل کا اجراءکی فوری سہولیات فراہم کی جارہی ہیں اور آج 244افراد کو سروسز کی فراہمی کی گئی جس میں سے 104افراد کو ڈومیسائل کا اجرائ، اراضی ریکارڈ سنٹرز سے 46افراد نے رجوع کیا جس میں سے39کو مکمل سروسز فراہم کی گئیں اورریکارڈ مکمل نہ ہونے پر 7افراد کے کیس پراسس میں ہیں، میونسپل کار پوریشن میں 15، جنرل برانچ میں 3، ریونیو کاﺅنٹر پر58افراد کو سروسز دی گئی

جبکہ18رجسٹریاں بھی کی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ تحصیلوں میں اسسٹنٹ کمشنرز کی سربراہی میں ریونیو عوامی خدمت کچہریوں کا انعقاد کیا گیا ہے جہاں پر تحصیل سطح پر عوام کو ایک چھت کے نیچے تمام سروسز فراہم کی جا رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت کے اس انقلابی اقدام سے عوام براہ راست مستفید ہو رہے ہیں اور ادار وں کی کارکردگی میں بھی بہتری آئے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں