ایمانداری اور میرٹ پر کام کرنے والوں کو ہمیشہ ہر قسم کی مدد حاصل رہتی ہے، ڈی پی او

رحیم یارخان ( ) ڈی پی او منتظر مہدی نے کہا ہے کہ ایمانداری اور میرٹ پر کام کرنے والوں کو ہمیشہ ہر قسم کی مدد حاصل رہتی ہے، ترقی کا راستہ آسان ہے جس میں طمع نفسانی اور ذاتی خواہش کو کچلنا پڑتا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے نئے بھرتی ہونے والے 14 سب انسپکٹرز سے میٹنگ کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ آپ لوگ مقابلے کا امتحان پاس کر کے محکمہ پولیس کا حصہ بنے ہیں یقیناً آپ لوگ ذہین اور قیمتی ہیں اور محکمہ پولیس میں مثبت تبدیلوں کا باعث بننے کی صلاحیت رکھتے ہیں، ابھی آپ لوگوں نے تربیت کے مختلف مراحل سے گزرنا جس کے بعد آپ نے ملک و قوم کی خدمت عوام الناس کے ساتھ انصاف اور میرٹ کو عام کر کے کرنی ہے۔ آپ نے اپنے مستقبل کا فیصلہ آج کرنا کل نہیں کہ آپ نے کیا کرنا ہے اور آپ کی منزل کیا ہے پاکستان ایک ترقی پذیر ملک ہے جہاں پر کرنے کے لیے بہت کچھ ہے اور آپ کے سامنے ایک لمبا عرصہ ہے جس میں آپ یقیناً بہت کچھ کر سکتے ہیں اگر آپ نے ایمانداری اور میرٹ کو اپنا شعار بنا لیا تو یقیناً آپ کا مستقبل بہت تابناک ہو گا اور کامیابیاں آپ کے قدم چومنے کے لیے سرے راہ ہیں،

بس پولیس سروس میں طمع نفسانی اور ذاتی خواہش کا سر کچل دیں پھر آپ کی مدد قدرت بھی کرے گی، بالا افسران اور معاشرہ بھی۔ انہوں نے سب انسپکٹر بھرتی ہونے پر سب کو مبارک باد دی اور انہیں محکمہ پولیس میں خوش آمدید کہا اور امید ظاہر کی کہ وہ محکمہ پولیس اور اپنے خاندان کے باوقار سروس کریں گے اور ریاست نے جس کام کے لیے انہیں چنا ہے وہ اس پر پورا اتریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں