رحیم یار خان( )ممبر قومی اسمبلی چوہدری جاوید اقبال وڑائچ اور ممبر صوبائی اسمبلی و صوبائی پارلیمانی سیکرٹری چوہدری محمد شفیق کا شیخ زید ہسپتال کا دورہ
۔پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر ظفرحسین تنویر اور ایم ایس ڈاکٹر غلام ربانی سے ملاقات ہسپتال کے امور اور مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال ہو۔پرنسپل ڈاکٹر ظفر حسین تنویر اور ایم ایس ڈاکٹر غلام ربانی نے ممبران اسمبلی کو بتایا کہ شیخ زید ہسپتال اس خطہ کا بہت بڑا ہسپتال ہے جہاں انٹرڈسٹرکٹ کے علاوہ سندھ بلوچستان سے بھی بڑی تعداد میں مریض ہوتے ہیں اور مریضوں کا غیرمعمولی رش ہوتا ہے جس کو ہم ایک سسٹم کے ذریعے کنٹرول کرتے ہیں
اور مریضوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں مہیا کرتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ہسپتال کی پرانی بلڈنگ کی جگہ نئی بلڈنگ کی تعمیر بارے فنڈز ایلوکیٹ ہوچکے ہیں جسکے لیے پرانی بلڈنگ کو گرانے کے لیے باقاعدہ بورڈ میں فیصلہ کیا جائے گا۔ہسپتال میں سٹی سکین کی خرابی کے بارے میں انہوں نے بتایا کہ سٹی سکین اپنی مدت پوری کرچکی ہے اس سے قبل اسکو ایک خطیر رقم لگا کر درست کروایا گیا تھا جو پھر کچھ عرصہ بعد خراب ہوگئی اب اسکی درستگی کے لیے ماہر انجیئرز کی ٹیم لگی ہوئی ہے امید ہے چند دنوں میں یہ دوبارہ پھر چالو ہوجائے گی۔
اسکے علاوہ دو نئی سٹی سکین مشینز کے لیے حکومت پنجاب نے فنڈز جاری کردیے ہیں آنے والے چند دنوں میں یہ مشینیں پوری طرح چالو ہونگی اور مریضوں کو بھرپور فائدہ ہوگا۔اس کے علاوہ کلر ڈاپلر مشین کی خریداری کے لیے بھی فنڈز کا اجراء ہوچکا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ ہماری کوشش ہوتی ہے کہ مریضوں اور انکے لواحقین کو کسی قسم کی پریشانی نہ ہو، تمام ڈاکٹرز اور عملہ کو سختی سے ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ مریضوں کے ساتھ انتہائی پیار اور محبت سے پیش آیاجائے، ہسپتال کے ویسٹ میٹریل کے متعلق بتایاکہ ویسٹ میڑیل کو ضائع کرنے کے لیے باقاعدہ ایک کمیٹی بنائی گئی ہے جواپنی نگرانی میں استعمال شدہ جراثیم سے آلودہ میڑیل کواپنی نگرانی میں انسنریٹرمیں جلادیتی ہے۔
چوہدری جاویداقبال وڑائچ اور چوہدری محمد شفیق نے کہا کہ حکومت عوام کو صحت اور تعلیم کی بنیادی سہولتیں فراہم کرنے کے لیے پوری طرح کوشاں ہے سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کے علاج معالجے کی تمام تر سہولیات فراہم کی گئی ہیں جس پر مریضوں کا حق ہے اسکے لیے تمام ڈاکٹرز پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔
انہوں نے شیخ زید ہسپتال میں مریضوں کے لیے فراہم کی جانے والی سہولتوں پر پرنسپل اور ایم ایس کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ شیخ زید ہسپتال اور میڈیکل کالج کے تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرایا جائے گا اور اپنے تعاون کا بھرپور یقین دلایا۔جس پر پرنسپل اور ایم ایس نے دونوں ممبران اسمبلی کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر مسعود الحق،ایسوسی ایٹ پروفیسر و میڈیا فوکل پرسن ڈاکٹر علی برہان مصطفیٰ۔ڈی ایم ایس جنرل و میڈیا فوکل پرسن ڈاکٹر رانا الیاس احمد۔چوہدری شوکت حیات ودیگر موجود تھے۔
Load/Hide Comments