7 ارب کی لاگت سے تیار ھونے والے سرجیکل ٹاور کی تعمیر کا آغاز” ڈاکٹر طارق احمد

7 ارب کی لاگت سے تیار ھونے والے سرجیکل ٹاور کی تعمیر کا آغاز،،،

رحیم یار خان ( ) سات ارب کی لاگت سے مکمل ھونے والے PC 1 کی منظوری براۓ شیخ زائد میڈیکل کالج و ھسپتال رحیم یار خان سے جنوبی پنجاب میں صحت کی فر اہمی کے حوالے سے انقلابی تبدیلیاں آئیں گی- ان خیالات کا اظہار پروفیسر ڈاکٹر طارق احمدپرنسپل شیخ زائد میڈیکل کالج و ہسپتال نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا-

اس ضمن میں پروفیسر ڈاکٹر طارق احمد نے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار، صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد، صوبائی وزیر خزانہ مخدوم ھاشم جواں بخت، چیئرمین بورڈ آف مینیجمنٹ ڈاکٹر تنویر سلیم باجوہ و ممبران بورڈ آف مینیجمنٹ، پارلیمینٹیرین کا خصوصی شکریہ ادا کیا کہ جن کی کاوشوں سے رحیم یار خان کی عوام کوصحت کی جدید سہولیات میسر آئیں گی، 7 ارب کی لاگت سے تیار ھونے والے سرجیکل ٹاور کی تعمیر کا آغاز جنوری 2021ء میں IDAP کی ٹیم شروع کر دے گی جس کی تعمیر محض 36 مہینے میں مکمل کر دی جاۓ گی، اس سرجیکل ٹاور کی تعمیر مئیو ہسپتال لاہور کے سرجیکل ٹاور کی طرز پر کی جاۓ گی-

اس سرجیکل ٹاور میں جدید ترین سرجیکل آپریشن تھیٹرز، سرجیکل وارڈز، ٹراما کے مریضوں کے لئے جدید ترین ٹراما سینٹر، CT/MRI کی سہولیات سمیت سرجری کی جدید ترین سہولیات میسر ہوں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں