“شیخ زیدہسپتال میں جی ایس ایل 3 کورونا ٹیسٹنگ لیبارٹری نے باقاعدہ کام شروع کردیا”

رحیم یارخان( ) شیخ زیدمیڈیکل کالج وہسپتال میں جی ایس ایل 3لیبارٹری نے کرونا ٹیسٹنگ کے لیے باقاعدہ کام شروع کردیا،

کرونا کے مریضوں کو ٹیسٹ کی تمام سہولیات میسر ہونگی۔ پہلے روز کرونا وارڈ میں داخل مریضوں کے 43ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 15ٹیسٹ پازیٹو آئے۔ تفصیلات کے مطابق شیخ زید میڈیکل کالج وہسپتال میں حکومت پنجاب کی طرف سے بنائی جانے والی کرونا لیبارٹری جی ایس ایل 3نے باقاعدہ کام کاآغاز کرتے ہوئے پہلا بیج لگادیا پہلے بیج میں کرونا وارڈ میں داخل مریضوں کے 43ٹیسٹ کئے گئے جن میں 15ٹیسٹ مثبت آئے،جی سی ایل3لیبارٹری میں مہیا کی گئی مشینری کے مطابق فی الحال ایک دن میں 150 ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت موجود ہے،جی ایس ایل 3لیبارٹری کو باقاعدہ فنکشنل کرنے کے لیے پرنسپل شیخ زید میڈیکل کالج وہسپتال پروفیسرڈاکٹر طارق احمد، ایم ایس ڈاکٹر آغا توحید احمد،ہیڈآف پتھالوجی ڈیپارٹمنٹ پروفیسر ڈاکٹرمحمد شبہاز حسین، ہیڈآف آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد بلا ل غفو،محمد علی ر کی بھرپورمحنت،معاونت شامل ہے،

رحیم یارخان میں پی ایس اہل لیبارٹری قیام ضلع کی عوام کے لئے کسی نعمت سے کم نہیں جس کی قیام میں وزیراعلی پنجاب سردارعثمان بزدار، وزیرخزانہ مخدوم ہاشم جواں بخت اوروزیرصحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی خصوصی دلچسپی اورکاوشیں شامل ہیں جس پر ضلع کی عوام انکی شکرگزار ہے،اب عوام کو اپنے کرونا ٹیسٹ کروانے بہاولپور، ملتان یا لاہور نہیں جانا پڑے گا،اورنہ ہی رپورٹ کے لیے چار پانچ روز انتظار کرنا پڑے گا،اب کرونا کے مریضوں کی رپورٹ ایک دن میں ہی مل جائیگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں