ضلع بھر کے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے, ڈپٹی کمشنر

رحیم یار خان( )ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے کہا ہے کہ ضلع بھر کے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے ،

ڈپٹی ڈائر یکٹر کالجز، سی ای ا وایجوکیشن اور سی ای ا وہیلتھ مشترکہ حکمت عملی مرتب کرتے ہوئے مانیٹر نگ ٹیمیں تشکیل دیں۔یہ ہدایا ت انہوں نے تعلیمی ادا روں میں کور ونا کیسز رپورٹ ہونے پر ایس او پیز کا جائزہ لینے کے لئے منعقدہ اجلاس کی صدار ت کرتے ہوئے دیں۔اجلاس میں ڈپٹی ڈائر یکٹر کالجز سعدیہ رشید، سی ای ا وایجوکیشن اتھارٹی اور ہیلتھ اتھارٹی کے افسر ا ن موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنرز کو بھی ہدایات جار ی کی گئی ہیں کہ وہ اپنی تحصیلوں میں مو جود تعلیمی ادا روں کے تسلسل کے ساتھ وزٹ کرتے ہوئے کور ونا ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنائیں جبکہ محکمہ صحت، تعلیم اور کالجز کا تحصیل سٹاف اسسٹنٹ کمشنرز کے ساتھ قریبی رابطہ رکھتے ہوئے روزانہ کی جانے والی مانیٹرنگ سرگرمیوں بار ے آگاہ کر ے۔

انہوں نے ڈپٹی ڈائر یکٹر کالجز کو ہدایت کی کہ وہ ضلع میں موجود تمام سرکاری و نجی کالجز سربراہان کو حکومت کی جانب سے کورونا سے بچاﺅ کی ایس او پیز پر عملدرآمد کرنے کے احکامات جاری کریں اور خلاف ورزی کی صور ت میں قانونی کارروا ئی عمل میں لائی جائے۔انہوں نے محکمہ صحت اور تعلیم کے افسران کو مشترکہ ٹیمیں تشکیل دیتے ہوئے ضلع بھر کے سرکار ی و نجی تعلیمی اداروں میں کورونا سیمپلنگ اور آگہی سے متعلق جامع حکمت عملی ترتیب دینے کی ہدایت کی اور کہا کہ وہ خود بھی ضلع بھر کے تعلیمی اداروں میں سر پرائز وزٹ کریں گے جبکہ تعلیمی اداروں میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد اور روزانہ کی صور تحال کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس تسلسل کے ساتھ ہو گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں