گردوں کے عالمی دن کے موقع پرشیخ زیدمیڈیکل کالج وہسپتال کے شعبہ نیفرالوجی میں تقریب”

رحیم یارخان( )گردوں کے عالمی دن کے موقع پرشیخ زیدمیڈیکل کالج وہسپتال کے شعبہ نیفرالوجی میں تقریب منعقدہوئی، تقریب کے مہمان خصوصی پرنسپل پروفیسرڈاکٹرطارق احمد، ایم ایس ڈاکٹرآغاتوحیداحمدتھے جنہوں نے ایچ اوڈی شعبہ نیفرالوجی پروفیسرڈاکٹرعابد حسین کے ہمراہ گردے کے مرض سے متاثرہ خواتین کے لیے 14بسترکاعلیحدہ وارڈکاافتتاح کیا،

تقریب سے خطاب ہوئے پروفیسرڈاکٹر عابدحسین نے کہاکہ اس سے قبل گردوں کے وارڈمیں مردوخواتین کاایک ہی وارڈمیں علاج معالجہ کیاجاتاتھا، پرنسپل پروفیسرڈاکٹرطارق احمدکی خصوصی توجہ اورتعاون سے خواتین مریضوں کے لیے 14بسترکاالگ وارڈقائم کردیاگیااب مریضوں کوعلاج معالجے مزیدسہولت میسرہوگی، گردے کے وارڈمیں پچھلے سال 7233مریضوں کاعلاج کیاگیااس دوران 9686مریضوں کے ڈائیلائسزکئے گئے،انہوں نے گردوں کے عالمی دن کے موقع پرپیغام دیتے ہوئے کہاکہ جنوبی پنجاب میں گردوں کی پتھریوں کے مریضوں کازیادہ رجحان ہے اس لیے دن میں کم ازکم تین لیٹرفلٹرشدہ پانی استعمال کریں، سبزیوں کااستعمال بڑھائیں، گوشت کااستعمال کم کریں، گردے کے مریض حکیموں اورعطائیوں کے پاس جانے کی بجائے مستنداورکوالیفائیڈڈاکٹرزسے رجوع کریں، پرنسپل پروفیسرڈاکٹرطارق احمد، ایم ایس ڈاکٹرآغاتوحیداحمدنے نئے وارڈکے افتتاح پرڈاکٹرعابدحسین کومبارک باددی اورکہاکہ امیدہے کہ اب گردوں کے مریضوں کوعلاج معالجے میں مزیدسہولتیں میسرہوں گی، انہوں نے وارڈکاتفصیلی معائنہ کرتے ہوئے اپنی خوشی اوراطمینان کااظہارکیا۔اس موقع پرڈائریکٹرایمرجنسی ڈاکٹرآصف شاہ، ڈاکٹررابعہ جاوید، ڈاکٹراظہراقبال، ڈی ایم ایس ڈاکٹرراناالیاس احمد، ڈاکٹرشفقت خان کورائی، ڈاکٹرعمران شوکت، ڈاکٹرآصف علی مغل ودیگرموجودتھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں