وزیراعلیٰ کاننکانہ صاحب کا دورہ، ٹی ڈی سی پی موٹل کا افتتاح کیا، بابا گورو نانک یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھا

وزیراعلیٰ کاننکانہ صاحب کا دورہ، ٹی ڈی سی پی موٹل کا افتتاح کیا، بابا گورو نانک یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھا

داخلی سڑکوں کی تعمیر و مرمت کے میگاپراجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھا،میگاپراجیکٹ 15 کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل کیا جائیگا
شاہ کوٹ تحصیل کمپلیکس کی تعمیر کے پراجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھا،منصوبہ 11 کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل کیا جائیگا
ٹی ڈی سی پی موٹل 13 کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل کیا گیا ہے، ٹی ڈی سی پی موٹل مذہبی سیاحتی فروغ کا باعث ہوگا
ننکانہ صاحب میں بابا گورو نانک یونیورسٹی 10 ایکڑ زمین پر تقریباً6 ارب روپے کی لاگت سے مکمل کی جائیگی:عثمان بزدار
تمام علاقوں کو ترقی کے سفر میں یکساں طورپر شریک رکھا جائیگا،ننکانہ صاحب جیسے نظرانداز اضلاع کو ترقی یافتہ شہروں کے برابر لائینگے
ٹی ڈی سی پی کے موٹل کے احاطے میں پودا لگایا،وزیراعلیٰ کے اعزاز میں وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈیئر(ر)اعجاز شاہ کی طرف سے ظہرانہ

لاہور12 جولائی: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے آج ننکانہ صاحب کا دورہ کیا۔ وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈیئر (ر)اعجاز شاہ، ارکان اسمبلی اور مقامی انتظامیہ نے وزیراعلیٰ کا استقبال کیا۔وزیراعلیٰ آمدکے فوراً بعد ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن آف پنجاب کے موٹل گئے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ننکانہ صاحب کے پہلے ٹی ڈی سی پی موٹل کا افتتاح کیا۔ننکانہ صاحب میں ٹی ڈی سی پی موٹل 13 کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل کیا گیا ہے۔ ننکانہ صاحب میں ٹی ڈی سی پی موٹل مذہبی سیاحتی فروغ کا باعث ہوگا۔موٹل میں سیاحوں کیلئے جدید ترین سہولتوں سے آراستہ 14 گیسٹ روم، 4 سوئیٹ، ریسٹورنٹ، کانفرنس ہال اور دیگر سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔وزیراعلیٰ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹی ڈی سی پی موٹل میں سکھ زائرین اور دیگر سیاحوں کو قیام و طعام کی عمدہ سہولت میسر ہوگی۔ حکومت پنجاب مذہبی رواداری کی پالیسی کے تحت سکھ برادری کو ان کے مذہبی مقامات پر بہترین سہولتیں فراہم کر رہی ہے۔ وزیراعلیٰ نے پنجاب میں اپنی نوعیت کی پہلی بابا گورو نانک یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھا۔

ننکانہ صاحب میں بابا گورو نانک یونیورسٹی 10 ایکڑ زمین پر تقریباً6 ارب روپے کی لاگت سے مکمل کی جائے گی۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ بابا گورو نانک یونیورسٹی وزیراعظم عمران خان کے وعدوں کی تکمیل کی جانب ایک اور قدم ہے۔بابا گورو نانک یونیورسٹی کے قیام سے ننکانہ صاحب اور گرد و نواح کے لاکھوں طلبا مستفید ہوں گے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ننکانہ صاحب شہر کی داخلی سڑکوں کی تعمیر و مرمت کے میگاپراجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھا۔ننکانہ صاحب میں سڑکوں کی تعمیر و مرمت کا میگاپراجیکٹ 15 کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل کیا جائے گا۔پیر احمد شاہ روڈ کو دو رویہ بنایا جائے گا، گوردوارہ تنبو صاحب تا گوردوارہ جنم استھان براستہ ڈوھولار چوک کی تعمیر و مرمت کی جائے گی۔لاری اڈہ روڈ کی بھی تعمیر و توسیع کی جائے گی۔گورونانک یونیورسٹی تا ننکانہ واربرٹن روڈ رابطہ سڑک تعمیر کی جائے گی۔وزیراعلیٰ نے شاہ کوٹ تحصیل کمپلیکس کی تعمیر کے پراجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔شاہ کوٹ میں تحصیل کمپلیکس 11 کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل کیا جائے گا۔دریں اثناء وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکے اعزاز میں ننکانہ صاحب میں وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈیئر(ر)اعجاز شاہ کی طرف سے ظہرانہ دیاگیا، ارکان اسمبلی اورمقامی عمائدین نے ظہرانے میں شرکت کی۔وزیراعلیٰ نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے تمام علاقوں کو ترقی کے سفر میں یکساں طورپر شریک رکھا جائے گا۔پنجاب کے ہر شہر،ہرقصبے اورہر گاؤں کی ترقی چاہتا ہوں۔ننکانہ صاحب جیسے نظرانداز اضلاع کو ترقی یافتہ شہروں کے برابر لائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ننکانہ صاحب میں باباگورونانک یونیورسٹی کا سنگ بنیادوزیراعظم عمران خان کے ویژن کی تکمیل کا حصہ ہے۔ننکانہ صاحب کیلئے سڑکوں کی تعمیر کا میگا پراجیکٹ دے رہے ہیں، جس سے علاقے میں ترقی کے مواقع بڑھیں گے۔ننکانہ صاحب کی لوگوں کے مسائل حل کرنے کیلئے کوشاں ہیں،حل کرکے دم لیں گے۔ننکانہ صاحب اور دیگر علاقوں کیلئے ترقیاتی منصوبوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ننکانہ صاحب آمد پر وزیراعلیٰ پنجاب کا شکریہ ادا کرتے ہیں اورامید ہے کہ وزیراعلیٰ ننکانہ صاحب کی ترقی کیلئے بھر پور کاوش کریں گے۔وزیراعلیٰ نے ٹی ڈی سی پی کے موٹل کے احاطے میں پودا بھی لگایا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں