پنجاب کلچر ڈے پر ڈپٹی کمشنر علی شہزاد سمیت تمام ضلعی افسران نے روائتی لباس زیب تن کیا،

رحیم یار خان ( ) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر صوبہ بھر کی طرح ضلع رحیم یار خان میں بھی پنجاب کلچر ڈے بھرپور قومی جذبے کے ساتھ منایا گیا۔

ڈپٹی کمشنر علی شہزاد سمیت تمام ضلعی افسران نے روائتی لباس زیب تن کرکے سرکاری امور سر انجام دیئے۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے کہا کہ پنجابی طرز زندگی و رسم و رواج دور جدید میں بھی قدیم ثقافت کی پیروی کرتے ہیں۔وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر صوبہ پنجاب میں بولی جانے والی تمام زبانوں کے ثقافتی تہوار منانے کا جو سلسلہ شروع ہوا ہے اس سے قومی یکجہتی، حب الوطنی کے جذبے کو فروغ حاصل ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ وہ قومیں کبھی ترقی نہیں کرتی جو اپنی تہذیب و تمدن اور ثقافت کو فراموش کر دیتی ہیں، ثقافت وہ ورثہ ہے جسے ہمیں اپنی آئندہ نسلوں کو منتقل کرنا ہے اور قدیم ورثہ کی آئندہ نسلوں کو منتقلی کے لئے تمام زبانوں کے کلچرز ڈے کا انعقاد حکومت پنجاب کا احسن اقدام ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں