عوامی مسائل کا حل اولین ترجیح ہے، ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد

رحیم یار خان( )ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے ضلعی محکموں کے افسران کو ہدایت کی ہے کہ عوامی مسائل کا حل اولین ترجیح ہونی چاہیے اس سلسلہ میں پہلو تہی یا تاخیر کا مظاہرہ نہ کیا جائے۔

بطور ڈپٹی کمشنر اپنے عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد ضلعی افسران کے تعارفی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تمام ضلعی و تحصیل افسران دفتری اوقات کار میں دو گھنٹے عوامی مسائل سننے اور حل کرنے کے لئے مختص کریں۔انہوں نے کہا کہ سرکاری دفاتروں میں آنے والے سائلین کی مشکلات کا احساس کرتے ہوئے ان کی بات خندہ پیشانی سے سن کر فوری داد رسی کریں۔انہوں نے اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ تحصیل سطح پر لوگوں سے روابط کو یقینی بنائیں اور ان کے مسائل کے حل میں تیز رفتار اقدامات کئے جائیں۔انہوں نے کہا کہ بطور ٹیم لیڈر تمام ضلعی و تحصیل افسران کو مکمل سپورٹ حاصل ہو گی ہمیں اس ضلع میں حکومت کی جانب سے جو ذمہ داریاں تفویض کی گئی ہیں اس پر مکمل عملدرآمد کیا جائے گا۔انہوں نے افسر ان کو کہا کہ کور ونا ایس او پیز پر نہ صر ف تمام افسران بلکہ ماتحت عملہ بھی عملدرآمد کرے اور شہریوں و کاروباری مراکز کے حوالہ سے حکومت کی جانب سے جاری کورونا ایس او پیز پر بھی سو فیصد عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ وہ جلد تمام محکموں کی کارکردگی بارے انفرادی سطح پر بر یفنگ لیکر مستقبل کے اہداف متعین کریں گے۔ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد سے مختلف ضلعی افسران او ر انجمن تاجر ان کے عہدیدار ان نے ملاقاتیں کی اور عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد دی۔

ڈپٹی کمشنر نے انجمن تاجر ان کے وفد چیئرمین انجمن تاجران ریلوے روڈ چوہدری بوٹا طاہر، ضلعی جنرل سیکرٹری انجمن تاجر ان میاں اسلام اسلم و دیگر سے ملاقات کے دوران کہا کہ تاجر برادری کورونا وائرس کی روک تھام اور شہریوں کے تحفظ کےلئے حکومتی اقدامات کا ساتھ دے اور محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کی جانب سے جاری گائیڈ لائن پر مکمل عمل کرے۔انہوں نے تاجر برا در ی کو کہا کہ جن مسائل کی نشاندہی تاجر بردار ی کی جانب سے کی گئی اسے بھی باہمی مشاورت سے حل کیا جائے گا۔
دوسری طرف

ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے شیخ خلیفہ سکول فار ہیلتھ سائنسز میں قائم کور و نا و یکسی نیشن سنٹر کا دورہ کرتے ہوئے انتظامات کا جائزہ لیا۔اس موقع پر سی ای او ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر سخاوت علی ر ندھاوا بھی ان کے ہمراہ تھے۔ڈپٹی کمشنر نے کورونا ویکسی نیشن کے تمام مراحل کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا جبکہ سی ای ا وہیلتھ اتھارٹی نے کورونا ویکسی نیشن کے حوالہ سے تفصیلی بر یفنگ دی۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کورونا ایسی و باءہے جس نے دیرپا ہمار ی زندگی میں رہنا ہے اس سے تحفظ کا واحد ذریعہ حفاظتی تدابیر پر عملدرآمد ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت پہلے مرحلہ میں اپنے ہیلتھ عملہ کو ویکسی نیشن کر رہی ہے جبکہ دوسرے مرحلہ میں 60سال سے زائد عمر کے شہریوں کی ویکسی نیشن بھی شروع کی جا چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہری اس وباءکو سنجیدگی سے لیں اور بلا ضرورت پُر ہجوم جگاہوں پر جانے سے گریز کرتے ہوئے ماسک کے استعمال کو اپنے معمولات زندگی کا لازمی جز جبکہ تسلسل کے ساتھ ہاتھوں کی صفائی یقینی بنائیں۔انہوں نے کہا کہ حفاظتی تدابیر پر عمل پیرا ہوکر ہی ہم اس کی شدت او رپھیلاﺅ کو روکنے میں کامیاب ہو سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں