ڈبٹی کمشنر کا نکاسی آب اور صفائی کے کاموں کا جائزہ”

رحیم یار خان( )ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد کابارش کے بعد نکاسی آب کے کاموں کا جائزہ لینے کے لئے شہر کے مختلف نشیبی علاقوں کا دورہ،

فرائض میں غفلت برتنے پر سینٹری انسپکٹر طارق لودھی کو معطل اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل) کو پیڈا ایکٹ کے تحت انکوائری کے احکامات جاری کر دیئے۔ڈپٹی کمشنر نے بارش کے بعد میونسپل کارپوریشن کی جانب سے شہر کے نشیبی علاقوں میں نکاسی آب کے کاموں کا جائزہ لینے کے لئے سرپرائز دورہ کیا۔انہوں نے یونی لیور انڈر پاس، لکڑ منڈی چوک، عباسیہ انڈر پاس، داﺅد انڈر پاس،ٹرسٹ کالونی، حبیب کالونی، عزیز آباد سمیت دیگر مقامات کا دورہ کرتے ہوئے نکاسی آب اور صفائی کے کاموں کا جائزہ لیا۔

ڈپٹی کمشنر نے ٹرسٹ کالونی اور عزیز آباد میں گندی و بروقت بارشی پانی کی نکاسی نہ کرنے پر متعلقہ سینٹری انسپکٹر طارق لودھی کو معطل کرنے اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل) کو انکوائری کے احکامات جاری کئے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں دستیاب وسائل کے ساتھ شہریوں کو معیاری میونسپل سروسز فراہم کرنی ہیں اور اس میں کسی قسم کی غفلت یا لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنر کو بھی ہدایات جاری کی کہ وہ اپنی تحصیلوں کا دورہ کرتے ہوئے بارش کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لیں اور نشیبی علاقوں سے بارشی پانی کے فوری نکاس کو یقینی بنائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں