ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد کا رحیم یار خان کا سرپرائز وزٹ”وارننگ جاری”

رحیم یار خان ( ) ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد کا میونسپل کارپوریشن رحیم یار خان کا سرپرائز وزٹ،صبح 9بجے تک میونسپل کارپوریشن آفس کے مختلف افسران و عملہ کے دفتر نہ پہنچنے پر ناراضگی کا اظہار، وارننگ جاری۔

ڈپٹی کمشنر نے صبح9بجکر15منٹ پر میونسپل کارپوریشن رحیم یار خان کا سرپرائز وزٹ کیا اور مختلف برانچز میں جاکر افسران و عملہ کی حاضری چیک کی انہوں نے افسران و عملہ کے بروقت دفتر نہ پہنچنے کا نوٹس لیتے ہوئے چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن کو ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے وارننگ دی کہ آئندہ تمام افسران و عملہ بروقت دفتر پہنچ کر ذمہ داریاں سر انجام دیں۔انہوں نے اس موقع پر تمام محکموں کے ضلعی و تحصیل افسران کو سختی سے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ وہ دفتری اوقات کار کو چیک کرنے کے لئے ضلعی ہیڈ کواٹر سمیت دیگر تحصیلوں میں بھی سرپرائز وزٹ کریں گے اور مقرر ہ وقت تک دفتر نہ پہنچنے والے افسران و عملہ کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ عوامی مسائل کا حل افسران کی اولین ترجیح ہونی چاہیے جس کے لئے ضروری ہے کہ وہ بروقت آفس پہنچیں اور حکومت پنجاب کی اوپن ڈور پالیسی کے تحت روز دفتر اوقات کار کے دو گھنٹے شہریوں کے مسائل براہ راست سننے کے لئے مختص کریں۔

قبل ازیں انہوں نے نادرا آفس بائی پاس ر وڈ رحیم یار خان کا بھی دور ہ کرتے ہوئے نادرہ افسران کو ہدایت کی کہ کورونا ایس او پیز اور موسمی تبدیلی کو سامنے رکھتے ہوئے شناختی کار ڈ و ب فارم حصول کے لئے آنے والے شہریوں کو سہولیات فراہم کی جائیں۔نادراآفس میں کورونا ایس او پیز کا خاص خیال رکھا جائے جبکہ شہریوں کو بیٹھنے کے لئے کرسیاں اور سایہ دار جگہ فراہم کی جائے جس پر انچارج نادرا آفس نے یقین دہانی کرائی کے کورونا ایس او اپیر پر مکمل عملدرآمد کیا جائے گا جبکہ شہریوں کے لئے بیٹھنے کا انتظام کر لیا ہے اور جلد دھوپ سے بچنے کے لئے شیڈ بھی لگا لیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں