وزیراعلیٰ کا لاہور بار ایسوسی ایشن سے متعلقہ مسائل جلد حل کرنے کی یقین دہانی –

لاہور14 جولائی:
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے لاہور بار ایسوسی ایشن کے صدر عاصم چیمہ کی ملاقات۔
وزیراعلیٰ کا لاہور بار ایسوسی ایشن سے متعلقہ مسائل جلد حل کرنے کی یقین دہانی –

تحریک انصاف کی حکومت ہر طبقے کی زندگی میں آسانیاں پیدا کررہی ہے-عثمان بزدار
وکلاء برادری کی ملک میں جمہوریت کے استحکام اور آئین کی بالادستی کے لئے گراں قدرخدمات ہیں -عثمان بزدار
عام آدمی کو انصاف کی فراہمی میں وکلاء برادری کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ عثمان بزدار
وکلاء برادری کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ عثمان بزدار
میں خود وکیل رہا ہوں اور وکلاء برادری کے مسائل جانتا ہوں۔ عثمان بزدار
تحریک انصاف کی حکومت وکلاء برادری کے مسائل کے حل کیلئے اقدامات کررہی ہے۔ عثمان بزدار

آپ کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔ عثمان بزدار
قانون او رانصاف کی عملداری یقینی بنانے کیلئے وکلاء برادری کا کردار کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔ عثمان بزدار
معاشی و سماجی انصاف کسی بھی معاشرے کی ترقی کیلئے ضروری ہے۔ عثمان بزدار
لاہور بار ایسوسی ایشن کے مسائل کے حل کے لئے وسائل بھی دیں گے اور اقدامات بھی کریں گے -عثمان بزدار
لاہور بار ایسوسی ایشن کی ڈسپنسری کو اپ گریڈ کیا جائے گا-عثمان بزدار
وزیراعلیٰ کی کمشنر لاہور ڈویژن کو ڈسپنسری کا دورہ کر کے اپ گریڈیشن کے لئے ضروری اقدامات کی ہدایت –
صوبائی وزیر قانون محمد بشارت راجہ، سیکرٹری خزانہ، کمشنر لاہور ڈویژن،پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ پنجاب، سی سی پی او لاہور اور اعلیٰ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔
٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں