رحیم یار خان( )صوبائی وزیر عشر و زکواة شوکت علی لالیکا نے کہا ہے کہ کورونا کی تیسری لہر کے دوران ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح میں خطرناک حد تک تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے ، حکومت وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے ویژن اور وزیر ا علیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی قیادت میں عوام کو اس عالمی وباءسے محفوظ رکھنے کے لئے تمام دستیاب وسائل برو ئے کار لا رہی ہے جبکہ و فاقی و صو بائی حکومت کی کوشش ہے کہ عوا م کے کارو بار کو متاثر کئے بغیر اس وباءکے پھیلاﺅ کو روکا جا سکے جس کے لئے ضرور ی ہے کہ عوام حکومتی فیصلوں کا ساتھ دیں اور کورونا کے پھیلاﺅ کو رو کنے سمیت اس سے محفوظ رہنے کے لئے ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کریں ۔
یہ بات انہوں نے اپنے دورہ رحیم یار خان کے موقع پر ارکان اسمبلی کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر آفس کمیٹی روم میں اداروں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے منعقدہ اجلاس اور شیخ زید ہسپتال، اراضی ریکاڈ سنٹر، تھانہ بی ڈویژن سمیت مختلف مارکیٹس میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کا جائزہ لیتے ہوئے کہی۔صوبائی وزیر عشر و زکواة نے کہا کہ پاکستان مکمل لاک ڈاﺅن کا متحمل نہیں ہو سکتا جس کے باعث وزیر اعظم عمران خان کے ویژن پرحکومت پنجاب وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کی قیادت میں ایسے اقدامات اٹھا رہی ہے جس سے عوام کو محکموں کی جانب سے سروسز کا حصول بلا تعطل جاری رہے اور کاروبار زندگی بھی چل سکے۔
انہوں نے شیخ زید ہسپتال کا دورہ کرتے ہوئے ایمرجنسی، میڈیکل اور آﺅٹ ڈور وارڈز میں مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیتے ہوئے اپنے اطمینا ن کا اظہار کیا۔انہوں نے تھانہ بی ڈویژن کے دورہ پر ہدایت کی کہ پولیس میرٹ کا اپنا شعار بنائے اور عوام کی خادم بن کر انصاف فراہم کرے۔انہوں نے کہا کہ قبضہ مافیا اور اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں جبکہ اراضی ریکارڈ سنٹر کے دورہ پر انہوں نے عوامی شکایات پر اسسٹنٹ کمشنر رحیم یار خان کو ہدایت کی کہ وہ خود شہریوں کے مسائل سنیں اور ان کی داد رسی کے فوری اقدامات کئے جائیں۔
صوبائی وزیر نے مختلف مارکیٹس اور بازاروں میں جاکر ایس او پیز کااور اشیاءروز مرہ کی قیمتوں کا جائزہ لیا۔قبل ازیں ڈپٹی کمشنر ڈاکٹرخرم شہزادنے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع میں کورونا کے310مثبت کیسز موجو دہیں جبکہ روزانہ کی بنیاد پر ضلع میں کورونا کی صورتحال اور دستیاب وسائل کا جائزہ لینے کے لئے میٹنگ کی جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کے حوالہ سے انتظامیہ مکمل ہیں او رضلع میں11سستے رمضان بازار لگائے جائیں گے جبکہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس روزانہ کی بنیاد پر مارکیٹس کا وزٹ کر تے ہوئے گرانفروشوں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائیاں کر رہے ہیں۔اس موقع پر ارکان اسمبلی چوہدری محمد شفیق، ایم پی اے چوہدری آصف مجید، ایم پی اے چوہدری مسعود احمد، چوہدری فاروق وڑائچ، چوہدری نعیم شفیق، چوہدری محمود احمد، شمیل مرزا سمیت دیگر محکموں کے ضلعی افسران موجو د تھے۔
Load/Hide Comments