رحیم یار خان( )ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماہ صیام میں تاجر اشیائے خورونوش مقررہ قیمتوں پر فروخت اور جائز منافع لیکر رضائے الٰہی سے مستفید ہوں،
حکومت پنجاب نے بھی رمضان المبارک کے بابرکت مہینہ میں شہریوں کی سہولت کے لئے رمضان بازاروں کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے تاکہ عام آدمی تک حکومتی اقدامات کا براہ راست ریلیف پہنچ سکے۔انہوں نے کہا کہ رحیم یارخان کو کنٹرول قیمت پر چینی کی فروخت کرنے کے لیے 6ہزار651 میٹرک ٹن چینی کا کوٹہ ملا ہے جس میں ایک ہزار 314 میٹرک ٹن چینی پر سبسڈی دے کر رمضان بازاروں میں سستی چینی فراہم کی جائے گی،رمضان بازاروں میں چینی پر فی کلو 17 روپے سبسڈی دی جارہی ہے، رمضان بازاروں میں 65 روپے فی کلو میں چینی دستیاب ہوگی،ہر فرد کو ایک کلو یا دو کلو چینی کاپیکٹ دیاجائے گا،
سبسڈی پر ملنے والی چینی ایک ہزار 314 میٹرک ٹن کو تحصیلوں میں آبادی کے تناسب سے تقسیم کیاگیاہے ۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل)شیخ محمد طاہر، ڈی او انٹر پرائزز غازی خان، صارفین کے نمائندگان خواجہ محمد ادریس، شمیل مرزا، عدنان بھٹی سمیت تاجر تنظیموں کے نمائندگان موجود تھے۔اجلاس میں صارفین نمائندگان، تاجر تنظیموں کے عہدیداران اور متعلقہ افسران کی مشاورت سے اشیاءروزمرہ کی نئی قیمتوں کا تعین کیا گیا جس کے تحت چاول کرنل(پرانا)126روپے کلو،چاول کرنل(نیا)116روپے کلو، چاول ٹوٹا56وپے کلو، دال چنا موٹی124روپے کلو، دال چنا باریک120روپے کلو، دال چنا (سپریم)132روپے کلو، دال مسور (باریک)140روپے کلو، دال مسور (موٹی امپورٹڈ)130روپے ،دال ماش( واش سپر کوالٹی)220(خرمی)210روپے، دال مونگ(واش کاجو)196روپے، دال مونگ (واش پشاوری)220روپے، چنا سفید (موٹا9mm)130روپے، چنا سفید (باریک)116روپے، بیسن126روپے، چینی عام مارکیٹ82روپے جبکہ رمضان بازار65روپے کلو، دودھ82روپے، مٹن790، بیف390، روٹی(100گرام( 6روپے، نان 10روپے جبکہ سبزی و مرغی مارکیٹ کمیٹی کے طے کردہ نرخوں پر فروخت ہوں گے۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ رمضان المبارک کے مہینہ میں حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ رمضان بازاروں میں چینی پر17روپے فی کلو گرام سبسڈی فراہم کر رہی ہے جس کے تحت عام مارکیٹ میں چینی 82روپے اور رمضان بازاروں میں65روپے فی کلو گرام فروخت ہو گی۔انہوں نے کہا کہ آٹا رمضان بازاروں میں10کلو گرام375روپے میں فروخت ہو گا آٹا پر55روپے سبسڈی دی جا رہی ہے۔انہوں نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ہدایت کی کہ ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس میں متعین کردہ قیمتوں کا عام مارکیٹ میں نفاذ یقینی بنایا جائے۔انہوں نے ہدایت کی کہ فروٹ و سبزی منڈیوں میں نیلامی کے عمل سمیت رمضان بازاروں اور عام مارکیٹ میں اشیاءروز مرہ کی ڈیمانڈ، سپلائی اور خرید و فروخت سمیت قیمتوں میں استحکام کے لئے لمحہ بہ لمحہ مانیٹرنگ کی جائے۔ماہ صیام کے دوران صارفین کو سہولیات کی فراہمی اور اشیاءروزمرہ کی قیمتوں کو عوامی دسترس میں رکھنا پنجاب حکومت کی اولین ترجیح ہے۔سلطان اور شہباز گھی کے ڈیلرز نے رمضان بازاروں میں مذکورہ گھی اور آئل 10روپے کم میں فروخت کرنے کا اعلان کیا جس کا خیر مقدم کیا گیا۔
Load/Hide Comments