پاک بھارت کشید گی کے بعد پانچ ماہ سے بند پاکستان کی فضائی حدود تمام مسافر ائیر لائینز کےلئے کھول دی گی. سول ایوی ایشن نے نوٹس جاری کردیا ہے. جس کے بعد تمام ائیرلائینز کے طیارے پاکستانی فضائی حدود استعمال کرسکیں گے۔ فضائی حدود کی بندش ختم ہونے کے بعد لاہور سے نئی دہلی، بنکاک، کوالالمپور، ودیگر ممالک کےلئے پروازیں بحال کردی گئی ہیں۔ جس کے بعد اب بھارتی ایئر لائنز بھی پاکستانی فضائی حدود استعمال کر سکتی ہیں۔
فضائی حدود کی بندش کی وجہ سے انڈیا ، پاکستان سمیت دوسری ائیرلائینز کو روزانہ کروڑوں کا نقصان ہو رہا تھا. ایک اندازہ کے مطابق انڈین ائیرلائین کو 491 کروڑ کا نقصان ہوا.