”خدمت آپ کی دہلیز پر “

Dated:20-04-2021
ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر صوبہ بھر میں ”خدمت آپ کی دہلیز پر “ کے نام سے شروع وسیع عو امی مفاد پر مشتمل پروگرام کو نہایت اہم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس پروگرام کے تحت ضلع بھر میں بلدیاتی ادارے شہری و دیہی علاقوں میں یکساں صفائی ستھرائی کے نظام، سٹریٹ لائٹس کی دستیابی، نکاسی و فراہمی آب کی بحالی، تجاوزات کا خاتمہ
سمیت دیگر میونسپل سر وسز کی فراہمی میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع بھر کے میونسپل اداروں کے افسران سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حکومت پنجاب کے پروگرام”خدمت آپ کی دہلیز پر“ میں دیگر حکومتی اداروں کا تعاون بھی میونسپل اداروں کے ہمراہ ہو گا جبکہ دیگر ادارے ناجائز منافع خوری، ذخیرہ اندوزی کے خاتمہ اور عوامی حقوق کا تحفظ یقینی بنانے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔ڈپٹی کمشنر نے بلدیاتی اداروں میں افرادی و مشینری قوت سمیت دیگر دستیاب وسائل کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ ضلع کے تمام بلدیاتی اداروں کو مختلف زون میں تقسیم کرتے ہوئے بلدیاتی و دیگر ادار وں کے افسران کو ذمہ داریاں تفویض کی جائیں گی اور اس پروگرام کے تحت ضلع بھر کے شہری و دیہی علاقوں میں صفائی ستھرائی، نکاسی و فراہمی آب کو یقینی بنائیں جبکہ وال چاکنگ، تجاوزات، آوارہ کتوں کی تلفی سمیت دیگر عوامی بہبود اقدامات کوبھی یقینی بنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کے تحت روزانہ کی سرگرمیاں حکومت پنجاب کی مخصوص ایپ پر اپ لوڈ کی جائیں گی۔انہوں نے تمام میونسپل افسران کو ہدایت کی کہ وہ حقیقی معنوں میں خود کو عوام کا خادم بنائیںاور شہریوں کی جانب سے موصول شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں