اسلامیہ یونیورسٹی کے تیار کردہ کپاس کے جدید بیجوں کی فر اہمی شروع”

بہاول پور(پ ر)اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور نے فورتھ جنریشن یونیورسٹی کے طور پر کسان کمیونٹی کو آزمائشی کاشت کے لیے جامعہ کے تیار کردہ بیجوں کی فر اہمی شروع کردی ہے۔

اس سلسلے میں آج بغدادالجدید کیمپس میں وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹراطہر محبوب نے جنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے کسانوں کو کپاس کی اقسام IUB-4اورIUB-21کے بیج تقسیم کیے۔یہ بیج مختلف علاقوں میں نمائشی کھیتوں میں لگائے جائیں گے۔شعبہ پلانٹ بریڈنگ اینڈ جینیٹکس کے سربراہ و ڈین فیکلٹی آف ایگری کلچر پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال بندیشہ نے اس سلسلے میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کپاس کی اقسام آئی یو بی 04-اورآئی یو بی 21-بہترین پیداوار، کم پانی، بلند درجہ حرارت، پتہ مرورڑوائرس اور سفید مکھی کے خلاف بہترین کارکردگی کی حامل ہیں۔

یہ اقدام وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب کے کمیونٹی سے رابطے،کسانوں کی خوشحالی اور زرعی تحقیق کے فروغ کے ویژن کے عین مطابق ہے۔ یونیورسٹی نمائشی پلاٹ لگانا چاہتی ہے جو کاشت کار نمائشی پلاٹ میں دلچسپی رکھتے ہوں وہ پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال بندیشہ سے ٹیلی فون نمبر 0345-9440669پر رابطہ کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں