اینٹی کرپشن کا قبضہ مافیا کے خلاف بڑا آپریشن
محکمہ اوقاف کی کروڑوں روپے کی اراضی واگزار”””””””
رحیم یار خان کے علاقے موضع مسلم آباد میں قبضہ مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا گیا۔ ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب
محکمہ اوقاف کی 135 ایکڑ زرعی اراضی ناجائز قابضین سے واگزار کرالی۔واگزار کرائی گئی اراضی کی قیمت نو کروڑ پینتالیس لاکھ سے زائد ہے۔عرصہ دراز سے شادو خان اور غلام محی الدین نامی قابضین اوقاف کی زمین پر مسلط تھے
ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن غلام یسین کی سربراہی میں پولیس اور ڈسٹرکٹ مینجر اوقاف کے ساتھ ملکر آپریشن کیا گیا, واگزار شُدہ زمین محکمہ اوقاف رحیم یار خان سرکل کے حوالے کردی گئی۔محکمہ اوقاف کو قابضین سے تاوان کی وصولی سے کے لئے ہدایات جاری کر دی ہیں۔اوقاف سے قابضین کے خلاف درخواست پر مقدمہ درج کیا جائے گا۔ سرکاری املاک کی حفاظت متعلقہ محکموں کی بنیادی ذمہ داری ہے۔
وزیر اعلی کی ہدایات پر پنجاب بھرمیں قبضہ مافیا کے خلاف بلا امتیاز کاروائیاں جاری ہیں۔ ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب