“لیاقت پورنہر میں شگاف”

رحیم یار خان ( ) تحصیل لیاقت پور میں نہر میں ہونے والے شگاف کا معاملہ ،،،،،،،

تحصیل لیاقت پور کے علاقہ خان بیلہ میں 4 ایل نہر میں ہونے والے شگاف کا ڈپٹی کمشنر رحیم یارخان ڈاکٹر خرم شہزاد کا فوری نوٹس۔
ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر لیاقت پور ارشد وٹو اور محکمہ انہار کی ٹیم نے فوری طور موقع پر پہنچ کر شگاف پر کرادیا۔
نہر میں ہونے والے شگاف سے تقریبا 8 ایکڑ قریبی رقبہ میں پانی پھیل گیا,تحصیل انتظامیہ اور محکمہ انہار کی امدادی ٹیموں نے بروقت کام شروع کرکے فصلوں اور آبادی کو نقصان سے بچا لیا,پانی سے فصلات، مویشیوں، لوگوں اور ان کے گھروں کو کوئی نقصان نہیں پہنچا
شگاف پڑنے کے تین گھنٹوں میں اسے مکمل طور پر بند کر دیا گیا, اسٹنٹ کمشنر لیاقتپور ارشد وٹو
*******

اپنا تبصرہ بھیجیں