نام نہاد امیچور باکسنگ آفیشلز کی وجہ سے پاکستان یوتھ باکسنگ چیمپئن شپ میں حصہ لینے سے محروم” ٹائیگر ہمدانی

رحیم یارخان ( )انٹر نیشنل پروفیشنل باکسر، ٹرینر وڈائریکٹر ٹائیگرز
باکسنگ کلب سید قنبر علی ہمدانی (ٹائیگر ہمدانی)نے کہا ہے کہ ذاتی مفادات کی خاطرکچھ نام نہاد امیچور باکسنگ آفیشلز کی وجہ سے پاکستان یوتھ باکسنگ چیمپئن شپ میں حصہ نہیں لے سکا،جبکہ بھارت سات گولڈ میڈل حاصل کر چکا ہے

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ ہمارے ہاں کچھ نام نہاد امیچور باکسنگ آفیشلز فیڈریشن بنانے کے نام پر فنڈز اکٹھا کرنے کے سوا کچھ نہیں کرتے جبکہ پروفیشنل باکسنگ میں پاکستان باکسنگ کونسل اگر ملک کو پہچان دے رہی ہے میں پاکستان باکسنگ کونسل کے صدر رشید بلوچ کو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے پاکستان میں پروفیشنل باکسنگ کی بنیاد رکھی اور آج بکس ریک پر کئی سو باکسر رنگ آفیشلز اور 34 ایونٹ اپڈیٹ ہیں نا صرف پاکستان بلکہ افغانستان میں بھی پاکستان باکسنگ کونسل پروفیشنل باکسنگ ایونٹ سپر وائز کر کے پاکستان کا نام روشن کر چکی ہے، ورنہ ایمچور باکسنگ کی طرح پروفیشنل باکسنگ بھی پاکستان سے ختم ہوجاتی، افسوس ان لوگوں پر جو پاکستان باکسنگ کونسل کے پیچھے پڑے ہیں اپنے
ذاتی مفادات کی خاطرپروفیشنل باکسنگ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں

انہوں نے کہا کہ ایک پروفیشنل باکسر ہونے کے ناطے میں سلام پیش کرتا ہوں صدر پاکستان باکسنگ کونسل رشید بلوچ، جنرل سیکرٹری پاکستان کلیم احمد آزاد صاحب اور تمام آفیشلز کو جن کی وجہ سے آج ہم باکسرز دنیا میں کھیل کر پاکستان کا نام روشن کر رہے ہیں۔ امیچورکے با اختیار لوگوں سے گزرش ہے کہ پاکستان میں باکسنگ کے لیے خدارا کچھ کریں ورنہ امیچور باکسنگ بہت پیچھے رہ جائے گی۔ امیدہے کہ جہانگیر ریاض،شرجیل بٹ اورپنجاب سے عابدباکسر، طارق گجراور سینئرز اس پر غور کریں گے اور مافیا کو صاف کر کے نئے لوگ آگے لایں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں