اشیائے خورونوش کی کوالٹی پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا،ڈاکٹر خرم شہزاد

رحیم یار خان( )ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے تمام رمضان بازاروں کے انچارجز کو واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اشیائے خورونوش کی کوالٹی پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا،

انچارج کی ذمہ داری ہے کہ وہ تمام اشیاءکی وافر مقدار کی دستیابی یقینی بنائے اور انتظامات میں کسی قسم کی کمی نہ آنے دے اور تمام رمضان بازاروں میں کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے۔یہ ہدایات انہوں نے پُرانی غلہ منڈی اور مرکزی عید گاہ میں لگائے گئے رمضان بازار وں کا دورہ کرتے ہوئے دیں۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر عظمان چوہدری بھی ان کے ہمراہ تھے۔ڈپٹی کمشنر نے رمضان بازاروں میں پھلوں، سبزیوں، کریانہ اشیاءکی دستیابی و قیمتوں کا جائزہ لیا ۔انہوں نے سستی چینی اور سستے آٹے کی فروخت کے ریکارڈ کو چیک کرتے ہوئے کہا کہ معیاری اشیاءکی ارزاں نرخوں پر فراہمی حکومت پنجاب کی جانب سے لگائے گئے رمضان بازار ں کی خاصیت ہے جس کا تسلسل اختتام ماہ تک جاری رہنا چاہیے۔قبل ازیں ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے ایس پی انوسٹی گیشن ڈاکٹر ارسلان کے ہمراہ سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ کرتے ہوئے سبزی و پھلوں کے مختلف سٹالز پر جاکر نیلامی کے عمل کا جائزہ بھی لیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں