رحیم یار خان ( )رحیم یار خان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر خواجہ بشیر احمد کی دعوت پر وائس چانسلر خواجہ فرید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی پروفیسر ڈاکٹر سیلمان طاہر کی وفد کے ہمراہ رحیم یار خان چیمبر کمپلیکس آمد۔صدر رحیم یار خان چیمبر آ ف کامرس اینڈ انڈسٹری خواجہ بشیر احمد نے وفد خوش آمدید کہا۔
صدر خواجہ بشیراحمدنے کہا کہ خواجہ فرید یونیورسٹی کا قیام رحیم یار خان کے لیے ایک نعمت ہے خواجہ فرید یونیورسٹی ہمارے بچوں کے روشن مستقبل میں اپنا اہم کردار ادا کر رہی ہے۔خواجہ فرید یونیورسٹی کی تحقیقات سے اس ضلع کی انڈسٹری کو فروغ ملے گا روزگا ر کے مزید مواقع پیدا ہوں گے رحیم یار خان چیمبر کی ہمیشہ ہی کو شش رہی ہے کہ رحیم یا ر خان کی انڈسٹری کو ترقی کی راہ پر گامزن کرے۔ اس مو قع پر وائس چانسلر خواجہ فرید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی پروفیسر ڈاکٹر سیلمان طاہر نے کہا کہ صنعتی مسائل کو جدید تعلیمی اصلاحات سے حل کیا جا سکتا ہے اس کے لیے تعلیم اور تربیت یا فتہ انجینئرزکا کردار صنعت کے لیے وقت کی اہم ٖضرورت ہے ہماری انڈسٹری کو اس وقت ریسرچ ورک کی بہت ضرورت ہے۔سابق صدر چیمبر آف کامرس و صدر انجمن تاجران رحیم یار خان چوہدری عبدالرؤف مختار نے کہا کہ خواجہ فرید یونیورسٹی ا س ضلع میں اپنا اہم کردار ادا کر رہی ہے بدقسمتی سے ہماری انڈسٹریزکے پاس جو ٹیکنالوجی ہے وہ پچاس کی دہائی کی ہے آج جدید دور ہے آئی ٹی کا دور ہے دنیا میں بہت تبدیلی آ گئی ہے اسی لیے ہم پیچھے رہ گئے ہیں ابھی گورنمنٹ نے ایمنسٹی سکیم دی تھی جس سے چار سو ارب کی جدید مشینری امپورٹ ہو رہی ہے اور اس مشینری کا تعلق ٹیکسٹائل سے ہے آنے والے کچھ سالوں میں ہماری ٹیکسٹائل انڈسٹری بہت مضبوط ہو گی۔ڈسٹرکٹ پریذیڈنٹ پاکستان فلور ملز ایسویسی ایشن محمو د خان دُرانی نے پروفیسر ڈاکٹر سیلمان طاہر کی خدمات کو سہراتے ہوئے کہا کہ جس طرح آپ کا م کر رہے ہیں پاکستان میں نہیں بلکہ پوری دنیا میں خواجہ فرید یونیورسٹی کا نام روشن ہو گا۔
ایگزیکٹو ممبر حافظ عمر فاروق نے کہا کہ خواجہ فرید یونیورسٹی ہمارے ضلع کے لیے ایک بہت بڑی نعمت ہے بہت کم عر صہ میں خواجہ فرید یونیورسٹی کا شمار پاکستان کی ٹاپ یونیورسٹیز میں ہوتا ہے رحیم یار خان چیمبر ہمیشہ ہی انڈسٹری کی ترقی میں پیش پیش رہا ہے انہوں نے مزید کہا کہ فوڈ آٹیم میں ملاوٹ کو چیک کرنے کے لیے کوئی ایسی ڈیواس تیار کی جائے جس سے اشیا میں ملاوٹ کا پتا چل سکے۔ایگزیکٹو ممبر حافظ عمر فاروق نے خواجہ فرید یونیورسٹی کو کورُنا ٹیسٹ بنانے پر مبار ک باد پیش کی اور یونیورسٹی کی خدمات کو سہراہا۔سابق صدر رحیم یار خان چیمبر چوہد ری محمد شفیق علیم نے کہا کہ ہمیں بہت خوشی ہے کہ خواجہ فرید یونیورسٹی اس ضلع میں اپنا اہم کردار ادا کر رہی ہے اور کرتی رہے گی انہوں نے مزید کہا کہ انڈسٹری اور اکیڈیمی کے درمیان رابطہ کو مزید مضبوط کرنا ہو گا۔ اس موقع پر ایگزیکٹو ممبر محمد عارف چوہدری، چوہدری محمد اشرف، وقاص اکر م وڑائچ، صدر انجمن آڑھتیاں چوہدری انوار احمد نجمی، وائس چیئرمین پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن، سابق ایگزیکٹو ممبر میاں سجا د علی، ممبران قاری ظفر اقبال شریف،یونیورسٹی سے رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر اصغر ہاشمی،ایڈیشنل رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر ضغیر،ایسوسی ایٹ ڈین ڈاکٹر جاوید اقبال، ایسویسی ایٹ ڈین ڈاکٹر سلیم اللہ اور سیکرٹری جنرل محمد عثمان اظہر ودیگر بھی شریک تھے۔
Load/Hide Comments