بہترین کارکردگی پر ملازمین میں کیش پرائزز تقسیم”

رحیم یارخان( ) وائس چانسلر خواجہ فرید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈانفارمیشن ٹیکنالوجی رحیم یار خان پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیمان طاہربہترین کارکردگی پر ملازمین میں کیش پرائزز تقسیم کررہے ہیں

وائس چانسلر خواجہ فرید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈانفارمیشن ٹیکنالوجی رحیم یار خان پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیمان طاہر نے کہا ہے کہ بہترین کارکردگی دکھانے والے ملازمین کو یونیورسٹی ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور ان کی شب و روز محنت کا صلہ دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ خواجہ فرید یونیورسٹی کے ملازمین کی محنت کا نتیجہ ہے کہ ایک لمبی جدوجہد کے بعد حکومت ِ پنجاب نے یونیورسٹی کا دیرینہ مسئلہ حل کرتے ہوئے سٹیچوز پاس کیے اور اب یونیورسٹی اپنے پاوں پر کھڑی ہوگئی ہے، سٹیچوز کی منظوری کا فائدہ بھی ملازمین کی فلاح و بہبود کے لئے ہوگا ، اب ہم مستقبل بینادوں پر تعیناتیاں کرسکیں گے ۔

اپنے دفتر میں گزشتہ سال بہترین کارکردگی دکھانے والے ملازمین میں کیش پرائزز تقسیم کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیمان طاہر نے کہا کہ یہ محنت کرنے والے ملازمین کا حق ہے کہ ان کی کاوشوں کو سراہا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ جب ملازمین دل لگا کر کام کرتے ہیں تو یونیورسٹی آگے بڑھتی ہے ، خطہ اور ملک کا نام روشن ہوتا ہے، ان ملازمین ، فیکلٹی کی محنت کے نتیجے میں آج ہم گرین میٹرکس اور ٹائمز ہائر ایجوکیشن سروے کے مطابق نمایاں پوزیشن پر موجود ہیں اور انشااللہ مستقبل میں ہم مزید ترقیوں کا سفر طے کریں گے۔ بعد ازاں ملازمین بشمول رجسٹرا ر خواجہ فرید یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر اصغر ہاشمی، ایڈیشنل رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر محمد صغیر اور دیگر ملازمین نے کارکردگی سراہے جانے پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سلیمان طاہر کو پھولوں کا گلدستہ پیش کرکے ان کا شکریہ ادا کیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں