“ہتھیار نہیں ہسپتال”

“ہتھیار نہیں ہسپتال”

کورونا وباء کی تیسری لہر نے اس وقت پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لیا ھوا ہے ہر طرف مریض ہی مریض اور لاشیں ہی لاشیں نظر آتی ہیں اس وباء کو 1918 کی وباء سے بھی بڑی وباء قرار دیا ہے اس وقت پوری دنیا میں لاک ڈاؤن کی سی کیفیت ہے نظام زندگی بالکل مفلوج سا ھوکر رہ گیا ہے نظر نہ آنیوالے وائرس نے دنیا کے سپرپاور ملکوں کو ہلاکر رکھ دیا ہے گزشتہ تین چار دن میں ھمارے ھمسائے ملک بھارت میں تقریباً 20 لاکھ کیس رپورٹ ھوچکے ہیں ویسے تو اس وائرس نے ہر جگہ تباہی مچائی ھوئی ہے لیکن بھارت میں صورتحال انتہائی گھمبیر ہے وہاں کے تمام ہسپتال مریضوں سے بھر چکے ہیں آکسیجن کی کمی نے اموات کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ کردیا ہے لوگ اپنے پیاروں کو لیکر سڑکوں پر بیٹھے ہیں کہ کب کوئی بیڈ خالی ھو تاکہ ان کے مریض کیلئے علاج ممکن ھو وہاں کے لوگوں کی سسکتی آوازوں نے پوری دنیا کو ہلاکر رکھ دیا ہے پوری دنیا سے بھارتی عوام کیساتھ اظہار یکجہتی کیا جارہا ہے اور دعائیں مانگی جارہی ہیں۔ گزشتہ ایک دو روز سے سوشل میڈیا پر ایک وڈیو وائرل ھوئی ہے جس میں ایک بھارتی پولیس اہلکار لاؤڈ اسپیکر میں مسلمانوں سے مخاطب ھوکر کہہ رہا ہے کہ آپ لوگ اپنی نمازوں اور تراویح میں اس وباء سے نجات کی دعائیں مانگیں ھم نے سنا ہے کہ تراویح میں جو دعا مانگی جاتی ہے وہ قبول ھوجاتی ہے یہ بات ایک بھارتی کو تو سمجھ آگئی ہے لیکن ھمارے مسلمانوں کو سمجھ نہیں آرہی ھم اپنی دعاؤں کے دروازے بند کرتے چلے جارہے ہیں ھم نے اپنی مساجد بند کردی ہیں خانہ کعبہ اور مسجد نبوی بند کردی ہے حالانکہ یہ وہ مقدس جگہیں ہیں جہاں سے ھمیشہ ہر دکھ تکلیف اور پریشانی کا علاج ملتا ہے نبی کریم صلیٰ ﷲ علیہ و آلہ وسلم کے دور میں جب مدینے میں قحط پڑا تو سب بہت پریشان ھوئے نبی کریم صلیٰ ﷲ علیہ و آلہ وسلم کی بارگاہ میں حاضر ھوئے اور کہا کہ یانبی صلیٰ ﷲ علیہ و آلہ وسلم مدینے میں قحط پڑگیا ہے آپ دعا فرمائیں رسول ﷲ صلیٰ ﷲ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ مسجد نبوی کے دروازے کھول دو قحط ختم ھوجائے گا صحابہ کرام نے ایسا ہی کیا جسکی وجہ سے قحط کا خاتمہ ھوگیا۔
دنیا کے بڑے بڑے اور طاقتور ممالک نے اس وائرس کے سامنے ہتھیار ڈال دیے ہیں دنیا کی معیشتیں تباہ ھوگئی ہیں امریکہ,روس,چین,برطانیہ,فرانس,اٹلی,کینیڈا,بھارت سمیت تمام ممالک میں کورونا نے تباہی مچا دی ہے بم آف فادر اور بم آف مدر بنانے والے روس اور امریکا نے دنیا کو تباہ کرنے کیلئے بڑے بڑے بم تو بنالیے ہیں جو چند سیکنڈز میں ملکوں کو دنیا کے نقشے سے غائب کردیں لیکن یہ ممالک تاحال کوئی ایسی دوا یا ویکسین نہیں بناسکے جس سے کسی مرتے ھوئے انسان کو بچایا جاسکے کیا ایٹم بم کسی مرتے انسان کو بچا سکتا ہے ناقابل تسخیر بننے کے چکر میں اپنے تمام وسائل ہتھیاروں میں استعمال کرنیوالوں سے دم توڑتی انسانیت کا سوال ہے کہ کیا تمہارے یہ ہتھیار اس نظر نہ آنیوالے وائرس کو مار سکتے ہیں جواب ملے گا نہیں۔
اگر یہ ہتھیار انسانیت کے دشمن اس وائرس کو نہیں مار سکتے تو پھر ان کے بنانے کا کیا فائدہ یہی روپیہ پیسہ اور ڈالرز اگر ان ہتھیاروں کی بجائے صحت کے نظام اور اچھے ہسپتال بنانے میں خرچ کیے جاتے تو آج یہ نوبت نہ آتی بھارت جو اس وقت ایٹمی طاقت ہے کیا اسے اسکی ایٹمی طاقت اس وباء سے بچاسکتی ہے امریکہ,روس,چین,اسرائیل,فرانس سمیت تمام بڑے ممالک کی افواج ملکر اس وائرس کا خاتمہ کرپائیں گی جواب ملے گا نہیں جب آپ کو یقین ہے کہ آپ کے ایٹمی ہتھیار آپ کو ایک چھوٹے سے وائرس سے نہیں بچاسکتے تو پھر ہتھیار جمع کرنے اور وسائل وہاں خرچ کرنے کی ضرورت ہی کیا آپ یہی وسائل انسانیت کی فلاح کیلئے خرچ کریں دنیا میں تقریباً ایک کروڑ سے زائد افراد کو ایک وقت کا کھانا میسر نہیں یہ پیسہ ان کی خوراک پہ خرچ کرو جنگیں کبھی کسی مسئلے کا حل نہیں ھوتیں اندر کی نفرتیں ختم کریں یہ سپرپاور بننے کا خواب ذہن سے نکال دیں کیونکہ ایک چھوٹے سے وائرس نے آپ کی سپرمیسی کو چیلنج کردیا ہے خدارا اس جنگ و جدل کے ماحول سے باہر آجاؤ ہتھیاروں کی دوڑ سے انسانیت ختم ھوگی مغرب اور خاص کو امریکہ کو اس پالیسی پر نظر ثانی کرنی ھوگی دنیا کے تمام ممالک اپنی رنجشیں بھلا کر ایک ھوجائیں اور دم توڑتی انسانیت کو بچالیں۔ کورونا وباء سے نمٹنے کیلئے فیس ماسک اور سماجی فاصلے کا خیال رکھیں اور زیادہ میل جول سے پرہیز کریں دنیا کے 57 مسلم ممالک کے سربراہان سے گزارش ہے کہ آپ سب ملکر خانہ کعبہ اور روضہ رسول صلیٰ ﷲ علیہ و آلہ وسلم پر حاضری دیں مسجد نبوی کے بند دروازے اور کھڑکیاں کھلوائیں اور اپنا تخت و تاج کملی والی سرکار کے قدموں میں رکھ کر فریاد کریں کہ اے مولا مسلم امہ سمیت پوری دنیا کو اس وباء سے نجات دلائیں خانہ کعبہ کی جالیوں کو پکڑ کر ﷲ کے حضور سر بسجود ھوکر دعا مانگیں وہ رحیم ذات اپنے پیارے نبی صلیٰ ﷲ علیہ و آلہ وسلم کے صدقے پوری امت محمد کو اس وباء سے نجات دے گا اپنا عقیدہ تو مضبوط کریں ﷲ پاک سے مانگ کر تو دیکھیں آپ نے تو دعاؤں کے دروازے ہی بند کردیے ہیں دجالی قوتیں بھی یہی چاہتی ہیں کہ مسلمانوں سے دعا کی طاقت چھین لی جائے تبھی اس نے ھمارے مقدس مقامات بند کردیے ہیں جبکہ وہ خود گریہ دیوار کے پاس جاکر جمع ھوگئے ہیں اور اپنے مسیحا (دجال) کو بلا رہے ہیں۔
پچھلے دنوں اسرائیل کے ایک وزیر نے بیان دیا کہ کورونا وائرس کسی ویکسین سے نہیں جائے گا بلکہ اس کے لیے ھمارے مسیحا کا انتظار کرو وہی اس کورونا کو بھگائیں گے۔
اس کے علاوہ کیتھولک مذہب کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے بھی اپنے ایک بیان میں کہا کہ کہ آپ سب مل کر مسیحا (دجال) کے آنے کی دعا کریں کیونکہ اس وباء کو وہی ختم کریں گے۔ جب یہودیوں کا یہ عقیدہ ہے کہ دعا مانگنے سے ان کے مسیحا آئیں گے اور اس وائرس کو ختم کریں گے تو پھر ھم سب مسلمان ملکر ﷲ سے یہ دعا کیوں نہ مانگیں کہ اے مولا ھمارے بارہویں امام محمد مہدی آخر الزماں کو بھیج تاکہ اس وباء کا خاتمہ بھی ھو اور حق و باطل کا فیصلہ بھی۔
دنیا کے تمام 57 ممالک کو نماز اور دعاؤں کا خصوصی اہتمام کرنا چاہیے رمضان شریف کا بابرکت مہینہ ہے ﷲ پاک اس بابرکت مہینے کے صدقے اس وباء کو ختم کرے اور دشمنان اسلام کو نیست و نابود کرے اور حق کا بول بالا ھو آخر میں امریکہ سمیت دنیا کے تمام ممالک سے گزارش ہے کہ بھارت میں مظلوم نہتے کشمیریوں اور فلسطین میں لاچار فلسطینیوں پر ھونیوالے مظالم کا نوٹس لیں اور انہیں اس ظلم و ستم سے نجات دلائیں مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں اور فلسطین میں مظلوم فلسطینیوں پر کئی سالوں سے ظلم و ستم کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں عالمی طاقتیں اسرائیل اور بھارت پر پابندیاں لگائیں اور انہیں ظلم و ستم سے روکیں کیونکہ مظلوموں کی آہیں خدا کا عرش ہلا رہی ہیں تبھی یہ وبائیں جنم لے رہی ہیں خداوند کریم پوری امت محمدی کو نبی کریم صلیٰ ﷲ علیہ و آلہ وسلم کے صدقے اس وباء سے نجات دے۔آمین


تحریر: اعجازعلی ساغر اسلام آباد
Twitter: @SAGHAR1214

اپنا تبصرہ بھیجیں