ڈاکٹرز و ہیلتھ ورکرز کو کورونا ویکسین لگانے کا عمل جلد مکمل کیا جائے ،ڈپٹی کمشنر

رحیم یار خان( )ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے ہدایت کی ہے کہ ضلع بھر میں ڈاکٹرز و ہیلتھ ورکرز کو کورونا ویکسین لگانے کا عمل جلد مکمل کیا جائے ، فرنٹ لائن ورکرز کا ویکسین ہونا لازمی ہے بعد ازاں 50سال سے زائد سرکاری ملازمین، پولیس ، وکلاءاور صحافیوں کو ویکسین لگانے کے لئے اقدامات کئے جائیں گے۔

یہ بات انہوں نے ضلع میں کورونا کی صورتحال اور انسدادی کارروائیوں کے حوالہ سے کئے جانے والے اقدامات کاجائزہ لیتے ہوئے کہی۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو)ڈاکٹر سدرہ سلیم، سی ای ا وہیلتھ ڈاکٹر حسن خان، ایم ایس شیخ زید ہسپتال ڈاکٹر آغا توحید، فوکل پرسن ڈاکٹر عمران عباس سمیت پاک آر می کے افسران وموجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ رمضان المبارک کے مہینہ میں کورونا ویکسین لگوانے آنے والے شہریوں کی سہولت کے لئے کاﺅنٹرز میں اضافہ فوری کیا جائے گا جس کے لئے ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی اور شیخ زید ہسپتال کے افسران مشترکہ حکمت عملی مرتب کرے کاﺅنٹرز کی تعداد میں اضافہ کریں۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو)ڈاکٹر سدرہ سلیم نے بتایا کہ کورونا ویکسی نیشن سنٹرز میں محکمہ ہیلتھ کی سہولت کے لئے محکمہ ایجوکیشن سے بھی10ڈیٹا انٹر آپریٹر فراہم کر دیئے گئے ہیں تاکہ ویکسین لگوانے کے لئے آنے والوں کو انتظار کی زحمت نہ اٹھانا پڑے۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کی جانب سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ضلع میں کورونا فعال کیسز کی تعداد 806ہے جبکہ 21ہزار764افراد کو ویکسین لگائی جا چکی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں