بہاولپور( ) پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور نے کہا ہے کہ عالمگیریت کے اس دور میں ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنے والی قومیں ہی کامیابی سے ہمکنار ہو ں گی۔ تدریسی اور انتظامی معاملات کو موثر، تیز رفتار اور شفاف بنانے کے لیے انفارمیشن ٹیکنالوجی کو بروئے کار لانا ہوگا۔
وائس چانسلر نے ان خیالات کا اظہار آن لائن ٹیچنگ کے دوران لرننگ مینجمنٹ سسٹم کے موثر استعمال اور نگرانی کے موضوع پرگزشتہ دنوں منعقد ہونے والے ایک تربیتی سیشن میں کیا۔ ایگزیکٹو ٹریننگ سنٹر، ڈائریکٹوریٹ آٖ ف انفامیشن ٹیکنالوجی اور ڈائریکٹوریٹ آف اکیڈمکس کے زیر اہتمام ہونے والے اس تربیتی سیشن میں ڈینز، ڈائریکٹرز اور تدریسی وانتظامی شعبہ جات کے سربراہان نے شرکت کی۔وائس چانسلر نے کہا کہ طلباء و طالبات کی تعداد میں تیزی سے ہونے والے اضافے کے پیش نظرتعلیمی معیار کو برقرار رکھنے اور تدریسی مواد کی کوالٹی عالمی معیار کے مطابق رکھنے کے لیے اساتذہ اور انفارمیشن ڈائریکٹوریٹ سے وابستہ افسران کو یکسو ہو کر کام کرنا ہوگا۔
انہوں نے اس بات کو خوش آئند قرار دیاکہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور نے گزشتہ دو سمسٹرز میں کووڈ 19بحران سے درپیش چیلنچزکا مقابلہ کرتے ہوئے ہزاروں طلباء وطالبات کا قیمتی وقت اور والدین کا سرمایہ بچایا۔ ڈین فیکلٹی آف مینجمنٹ سائنسز پروفیسر ڈاکٹر جواد اقبا ل نے کہا کہ وائس چانسلر کے ویژن کے مطابق گزشتہ برس کووڈ 19اور لاک ڈان کی صورت حال پر آئی ٹی ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے لرننگ مینجمنٹ سسٹم کا کامیابی سے آغاز کیا گیا۔گزشتہ ایک سال کی کامیابی ہمارے اساتذہ اور آئی ٹی افسران کی محنت اور لگن کا نتیجہ ہے۔ اس کامیابی کو برقرار رکھنے کے لیے مانیٹرنگ کا سلسلہ بھی مضبوط بنانا ہوگا۔ڈائریکٹر انفامیشن رضوان مجید نے اس موقع پر لرننگ مینجمنٹ سسٹم کے تدریسی اور انتظامی ماڈیولز پر تفصیلی بریفنگ دی۔انہوں نے مائی آئی یوبی پورٹل کے ذریعے تدریسی سرگرمی، لیکچرڈیلیوری، اسائمنٹ اور امتحانات کے طریقہ کار کو بیان کیا۔اس کے علاوہ انہوں نے انتظامی اور مالیاتی امور کے متعلق ماڈیولزنئے اخراجات کے شیڈول اور ٹی اے ڈی اے کے ماڈیولزکے متعلق بھی بریفنگ دی۔ انہوں نے اس موقع پر حاضرین کے سوالات کا جواب دیااور بتایا کہ لرننگ مینجمنٹ سسٹم ایک لگاتاراور مسلسل عمل ہے جس میں وقت کے ساتھ ساتھ بہتری لائی جا رہی ہے اور اصلاح کا یہ عمل اساتذہ اور افسران کے تعاون کے بغیر ممکن نہیں۔تربیتی سیشن میں نظامت کے فرائض شہیر رضوی، مینجرایگزیکٹو ٹریننگ سنٹر نے انجام دیئے۔
Load/Hide Comments