”ریسرچ و تحقیق“میں بہتری لائے بغیر قوم ترقی کا جانب گامزن نہیں ہوسکی،پرنسپل شیخ زید میڈیکل کالج

رحیم یارخان( )”ریسرچ و تحقیق“میں بہتری لائے بغیر قوم ترقی کا جانب گامزن نہیں ہوسکی، شعبہ تحقیق کو مضبوط و مستندبنانا وقت کی اہم ضرورت ہے،

ان خیالات کا اظہار پرنسپل شیخ زید میڈیکل کالج وہسپتال پروفیسر ڈاکٹر طارق احمدنے ریسرچ و تحقیق پر شعبہ ذہنی صحت، امراض نفسیات و منشیات میں آن لائن دو روزہ ورکشاپ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،دوروزہ آن لائن ورکشاپ میں شعبہ نفسیات اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور (رحیم یار خان کیمپس) بھی شامل تھاجن کی قیادت وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب کررہے تھے،ورکشاپ میں نیشنل انسٹی ٹیوٹ برائے سائنس، علم وتحقیق (NISER) اڑیشہ بھارت کی پوسٹ ڈاکٹر یٹ فیلو، ڈاکٹر ساریتابریہہ نے دو روزہ تربیتی ورکشاپ میں شرکاء کو تحقیقی مقالے اوران کی افادیت پردو روزہ تربیت دی،ڈاکٹر ساریتابریہہ نے شیخ زید میڈیکل کالج وہسپتال کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر طارق احمد اورسربراہ شعبہ ذہنی صحت، نفسیات ومنشیات پروفیسر ڈاکٹر علی برہان مصطفی کو بین الاقوامی طرزپر ورکشاپ منعقد کرانے پر مبارکباد پیش کی، انہوں نے شعبہ طب و تحقیق میں جدید علوم کی اہمیت پر زوردیا تاکہ خطہ کی عوام کو بہترین علاج مہیا ہوسکے،

اس موقع پر وی سی پروفیسر ڈاکٹراطہر محبوب نے بھی خطاب کیا، پرنسپل پروفیسر ڈاکٹرطارق نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ڈاکٹرزان ورکشاپ سے رہنمائی لیں جوکہ انکی پریکٹس میں معاون ثابت ہوں گی ایسی ورکشاپ کاانعقادوقت کی اہم ضرورت ہے، ورکشاپ کی اختتامی تقریب میں پروفیسرڈاکٹرطارق احمدنے پروفیسرڈاکٹرعلی برہان مصطفیٰ اوراسسٹنٹ پروفیسرڈاکٹرعروج برہان کے ہمراہ ورکشاپ کے شرکاء ڈاکٹرزمیں سرٹیفکیٹس تقسیم کئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں