وزیراعلیٰ کی زیر صدارت پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پالیسی اور مانیٹرنگ بورڈ کا اجلاس”

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی زیر صدارت پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پالیسی اور مانیٹرنگ بورڈ کا اجلاس

75ارب روپے کے مزید7منصوبوں کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت شروع کرنے کی منظوری
کھاریاں ڈنگہ روڈ کی بحالی،مریدکے نارووال روڈ کی بحالی اورملتان رنگ ر وڈ کے منصوبے کوپی پی پی موڈ میں بنایا جائیگا
گوجرانوالہ پسرور روڈ کو گوجرانوالہ ایسٹرن بائی پاس سے سیالکوٹ لاہورموٹر وے (پسرورانٹرچینج)تک دورویہ کیا جائے گا
فیصل آباد میں نیا پاکستان ہاؤسنگ ڈویلپمنٹ پلان اورجیل روڈ پر بی اوآر کی اراضی کا استعمال پی پی پی موڈ کے تحت کیا جائیگا
راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے کے بڈنگ پراسس کو منسوخ اور ملتان وہاڑی دورویہ سڑک کے منصوبے کی نظرثانی تجاویز کی منظوری
لاہور میں واٹر میٹر ز کی تنصیب کے منصوبے کی نظر ثانی شدہ تجویز اورراولپنڈی میں 3پارکنگ پلازے بنانے کی منظوری
وزیراعلیٰ عثمان بزدارکی پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے منصوبوں کے لئے ٹائم لائن مقرر کرنے کی ہدایت
لاہور30 اپریل( ) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت وزیراعلیٰ آفس میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پالیسی اور مانیٹرنگ بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت پنجاب میں جاری منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں تقریباً75ارب روپے کے مزید7منصوبوں کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت شروع کرنے کی منظوری دی گئی۔کھاریاں ڈنگہ روڈ کی بحالی، تعمیرو مرمت پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت ہوگی۔مریدکے نارووال روڈ کی بحالی بھی پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت ہوگی۔پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت گوجرانوالہ پسرور روڈ کو گوجرانوالہ ایسٹرن بائی پاس سے سیالکوٹ لاہورموٹر وے (پسرورانٹرچینج) تک دورویہ کیا جائے گا۔ملتان رنگ روڈ کے منصوبے کو بھی پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت بنایا جائے گا۔فیصل آباد میں نیا پاکستان ہاؤسنگ ڈویلپمنٹ پلان کو پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت شروع کیا جائے گا۔جیل روڈ پر بورڈ آف ریونیو کی اراضی کا استعمال بھی پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت کیا جائے گا۔اجلاس میں راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے کے بڈنگ پراسس اورآر ایف پی کو منسوخ کرنے کی منظوری دی گئی۔اجلاس میں ملتان وہاڑی دورویہ سڑک کی تعمیرکے منصوبے کی نظرثانی تجاویز کی منظوری دی گئی۔گجرات جلال پور جٹاں روڈ کے منصوبے کو پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ موڈ سے نکالنے کی منظوری دی گئی اور اس منصوبے کوپی ایس ڈی پی میں شامل کرنے کی منظوری دی گئی۔اجلاس میں فیصل آباد چنیوٹ سرگودھا دورویہ سڑک پر منصوبے کی تجاویز کی منظوری دی گئی۔لاہور میں واٹر میٹر ز کی تنصیب کے منصوبے کی نظر ثانی شدہ تجویز کی منظوری دی گئی۔راولپنڈی میں 3پارکنگ پلازے بنانے کے منصوبے کی منظوری دی گئی۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت منصوبوں پر کام کی رفتار کو مزید تیز کیا جائے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے منصوبوں کے لئے ٹائم لائن مقرر کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ منصوبے کی ہر سٹیج کے حوالے سے ٹائم لائن مقرر کی جائے- وزیر اعلیٰ عثمان بزدارنے پی پی پی موڈ میں سڑکوں کی تعمیر کے منصوبوں پر بھی کام کی رفتار کو تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اجلاس میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ پالیسی اینڈ مانیٹرنگ بورڈ کے6 ویں اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کی گئی۔سیکرٹری پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پالیسی اینڈ مانیٹرنگ بورڈ ڈاکٹر فرخ نوید نے منصوبوں پر ہونے والی پیشرفت کے بارے میں بریفنگ دی۔صوبائی وزیر ہاؤسنگ میاں محمودالرشید، صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات سردار آصف نکئی، مشیر اقتصادی امور ڈاکٹر سلمان شاہ، معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، چیف سیکرٹری، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات،متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز، چیف ایگزیکٹو آفیسر پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی امجد علی اعوان، ممبر پی پی پی اینڈ پلاننگ و ڈویلپمنٹ اور اعلی حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔
٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں