رحیم یارخان۔۔۔۔۔30 اپریل 2021
ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنرز کا کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ایکشن
اسسٹنٹ کمشنر رحیم یار خان عظمان چوہدری نے مشہور فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹس KFC اور McDonalds کو ایس او پیز اختیار نہ کرنے سیل کر دیا۔
کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر اسسٹنٹ کمشنر رحیم یار خان عظمان چوہدری نے صادق کلب رحیم یارخان کو بھی سیل کر دیا۔
اسسٹنٹ کمشنر رحیم یار خان نے خلاف ورزی پر 4 ریسٹورنٹس کو بھی سیل کر دیا۔
صادق آباد میں اسسٹنٹ کمشنر کلیم یوسف نے بھی کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی۔
خلاف ورزی پر 12 مختلف دکانوں کو سیل کر دیا۔
ضلع بھر میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے جس حد تک بھی جانا پڑا جائیں گے: ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد
کسی کو بھی کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی نہیں کرنے دی جائے گی:تمام لوگوں سے اپیل ہے کہ وہ حکومتی جاری کردہ ہدایات پر عمل کریں ,کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کرکے خود بھی وباءسے محفوظ رہیں اور دوسروں کو بھی محفوظ رکھیں, کورونا ایک وباء ہے، جس سے احتیاط میں ہی شفاء ہے: ڈاکٹر خرم شہزاد