رحیم یار خان( )سیکرٹری آثار قدیمہ پنجاب طاہر یوسف نے حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے لگائے گئے رمضان بازار وں میں انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے رمضان بازار مرکزی عید گاہ رحیم یار خان، رمضان بازار عسکری پارک صادق آباد کا تفصیلی دورہ کیا ۔
اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل)شیخ محمد طاہر، اسسٹنٹ کمشنر عظمان چوہدری،اسسٹنٹ کمشنر کلیم یوسف، ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرول عبدالماجد سمیت دیگر موجو دتھے۔سیکرٹری آثار قدیمہ پنجاب طاہر یوسف نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدا یت پر رمضان المبارک کے مقد س مہینہ میں عوام کو اشیاءروزمرہ کی ارزاں نرخوں پر دستیابی کے لئے رمضان بازار وں کا قیام ایک احسن اقدام ہے اور تمام صوبائی کابینہ سمیت سیکرٹریز سطح کے افسران رمضان بازاروں میں دستیاب اشیاءکے معیار و نرخوں کو مانیٹر کر رہے ہیں۔انہوں نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے رمضان بازاروں میں کئے گئے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آخری روزہ تک انتظامات اسی شکل میں بحال رہنے چاہیے۔
انہوں نے مارکیٹ کمیٹی عملہ کو ہدایت کی کہ رمضان بازاروں میںا علیٰ معیار کے پھل و سبزی کی فراہمی یقینی بنائیں اور حکومت پنجاب کی جانب سے13آئٹم پر فراہم کی جانے والی سبسڈی کا تمام ریکارڈ درست رکھا جائے۔انہوں نے آٹا و چینی کے سٹالز سمیت رمضان بازاروں میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کے لئے کئے جانے والے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔سیکرٹری طاہر یوسف نے رمضان بازاروں میں لگائے گئے تمام سٹالز کا تفصیلی دورہ کرتے ہوئے ہدایت کی کہ رمضان بازاروں میں ناقص مال فروخت کرنے کی اجازت نہیں دی جا ئے گی۔انہوں نے یوٹیلٹی سٹور کے سٹالز پر دوپہر ساڑھے بارہ بجے تک چینی نہ آنے کا نوٹس لیتے ہوئے ناراضگی کا اظہار کیا اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل) شیخ محمد طاہر کو ہدایت کی کہ وہ یوٹیلٹی سٹورز سٹالز پر چینی تاخیر پر آنے بارے متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کریں جس پر اسسٹنٹ کمشنر عظمان چوہدری نے بتایا کہ یوٹیلٹی سٹورز پر اشیاءروزمرہ کے معیار و مقدار میں کمی کی متعدد شکایات ہیں جس پر ڈپٹی کمشنر نے مقامی انتظامیہ کے خلاف نوٹ متعلقہ حکام کو ارسال کیا ہے ۔
سیکرٹری آثار قدیمہ پنجاب طاہر یوسف نے تحصیل رحیم یا خان اور صادق آباد میں قائم کورونا ویکسی نیشن سنٹرز کا بھی دورہ کیا اور حکومت کی جانب سے شہریوں کو مفت ویکسی نیشن لگانے کے مراحل کا جائزہ لیا۔انہوں نے انتظامیہ کی جانب سے کورونا ویکسی نیشن سنٹرز پر کئے جانے والے انتظامات پراطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اس میں مزید بہتری لانے کی تاکید کی۔
Load/Hide Comments