اوپن کچن کے دوسرے دن 600 سے زائد افراد تک کھانا گھر گھر پہنچایا، میاں سعد حسن

رحیم یار خان ( )مسلم ہینڈز پاکستان کے زیر اہتمام اوپن کچن کے دوسرے دن 600 سے زائد افراد تک رضا کاروں نے کھانا گھر گھر پہنچایا،

اس موقع پر فوکل پرسن نذیر احمد طاہر قادری،کوآرڈینیٹر جنوبی پنجاب میاں سعد حسن، بشیراحمد آزاد،چوہدری عبدالرشید گل، میاں طارق رشید، رانا خالد محمود،ملک عدنان،قاری عصمت اللہ اور مسلم ہینڈز کے رضاکاران کی کثیر تعداد موجود تھی،اس موقع پر فوکل پرسن نذیر احمد طاہر قادری اورمیاں سعدحسن نے کہا کہ اوپن کچن کا مینیو روزانہ کی بنیاد پر تبدیل ہوتا رہے گا اور انشاء اللہ مقامی کیمیونٹی کے تعاون سے اس میں مزید اضافہ متوقع ہے، مسلم ہینڈز پاکستان کا خدمت کا یہ سفرانشاء اللہ جاری رہے گا،

اوپن کچن میں صاف ستھرے ماحول میں تمام ایس او پیز کو مد نظر رکھتے ہوئے کھانا تیار کیا جاتا ہے اور رضاکاروں کی تعداد میں بھی روز بروز اضافہ ہو رہاہے 35 سے زائد یہاں رضاکاران بے لوث 4 سے 5 گھنٹے خدمات سرانجام دیتے ہیں،ہم عہدیدارن بشیراحمد آزاد،چوہدری عبدالرشید گل، میاں طارق رشید اور رانا خالد، قاری عصمت اللہ اوررانا ندیم کے مشکور ہیں کہ وہ خود بھی اور ان کی ٹیم بھی مسلم ہینڈز کے ساتھ دن رات خدمتی عمل میں پیش پیش ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں