رحیم یار خان( )وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر ضلع میں آٹھویں ریونیو عوامی خدمت سروسز کا انعقاد, چاروں تحصیلوں میں کیا گیا،
ضلعی ہیڈ کواٹر پر ڈپٹی کمشنر آفس سبزہ زار میں منعقدہ ریونیو عوامی خدمت سروسز کی سربراہی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو)ڈاکٹر سدرہ سلیم نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل)شیخ محمد طاہر کے ہمراہ کی جبکہ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر رحیم یار خان عظمان چوہدری، اسسٹنٹ کمشنر (ایچ آر)ریاست علی او ردیگر اسسٹنٹ کمشنرز کلیم یوسف تحصیل صادق آباد، اسسٹنٹ کمشنر محمد یوسف چھینہ تحصیل خانپور اور اسسٹنٹ کمشنر ارشد وٹو نے تحصیل لیاقت پور میں منعقدہ ریونیو عوامی خدمت سروز کی سربراہی کی۔
کورونا کی موجودہ صورتحال کے باعث سخت کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کرتے ہوئے ضلع بھر میں ریونیو عوامی خدمت سروسز کا انعقاد کیا گیا اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو)ڈاکٹر سدر ہ سلیم نے کہا کہ حکومت پنجاب کا ویژن ہے کہ سخت مشکل حالات میں بھی حکومت کی جانب سے شہریوں کو سہولیات کی فراہمی کے لئے سروسز کو بلا تعطل جاری رکھا جائے ۔انہوں نے کہا کہ ریونیو عوامی خدمت سروسز کے تحت عوام کے عرصہ دراز سے زمینوں سے متعلقہ مسائل مختصر عرصہ میں حل ہو رہے ہیں یہی وجہ ہے کہ ہر ماہ شہریوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کے اس پروگرام کے تحت عوام کو ایک ہی مقام پر مختلف سروسز فراہم کی جاتی ہیں ۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل)شیخ محمد طاہر نے کہا کہ سابقہ ریونیو عوامی خدمت سروسز کے دوران 3ہزار407افراد نے درخواستیں دیں جس میں سے 3ہزار 196درخواستوں کو موقع پر ہی نمٹا دیا گیا جبکہ دیگر 211درخواستوں کو محکمانہ جانچ پڑتال کے لئے متعلقہ برانچز کا بھجوایا گیا۔انہوں نے کہا کہ ضلع میں میں ریونیو عوامی خدمت سروسز کے تحت اپنی درخواستوں کے ہمراہ آنے والے شہریوں کا مکمل ریکارڈ رکھا جاتا ہے جبکہ محکمانہ جانچ پڑتال کے لئے جانے والی درخواستوں کی مانیٹرنگ کا بھی جامع نظام موجود ہے۔
Load/Hide Comments