“عدالت نے نابالغان کو چھت فراہم کردی”

رحیم یارخان( )عدالت نے نابالغان کو چھت فراہم کردی‘

مدعیہ تسلیم بی بی اور اس کی بیٹیوں سمیعہ بی بی‘ رقیہ بی بی‘ عائشہ بی بی‘ نورفاطمہ اور ایمان فاطمہ نے فیملی جج ندیم اصغر ندیم کی کورٹ میں محمد حسین کے خلاف دعوی خرچہ ونان نفقہ دائرکیا تھا جو کہ عدالت نے ڈگری کردیا‘ڈگری داران نے درخواست اجراء برائے نان نفقہ دائر کی‘ مدیوں محمد حسین نے عدالت میں عذر پیش کیا کہ وہ اپنی بیٹیوں کو خرچہ نان نفقہ نہ دے سکتا ہے‘ جس پر فیملی جج ندیم اصغرندیم نے محمد حسین کا تین مرلہ مکان بذریعہ رجسٹری بیع نامہ نابالغان بیٹیوں کومنتقل کرنے کے لئے اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ رحیم یارخان کو حکم جاری کردیا۔ جس پر اسسٹنٹ ڈائریکٹرلینڈ ریکارڈ نے عدالت کے حکم پر عمل درآمد کرتے ہوئے محمد حسین کے گھر کو اس کی نابالغان بیٹوں کے نام رجسٹری کرکے عدالت میں پیش کردی‘ واضح رہے کہ یہ کیس اپنی نوعیت کا پہلا کیس ہے جس میں ڈگری کا عمل درآمد بہت جلد کیاگیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں