حکومت8مئی سے 16مئی تک مکمل لاک ڈاؤن کافیصلہ فوری واپس لے, انجمن تاجران

رحیم یارخان( )انجمن تاجران کے ضلعی جنرل سیکرٹری چوہدری انواراحمدنجمی نے کہاہے کہ حکومت8مئی سے 16مئی تک مکمل لاک ڈاؤن کافیصلہ فوری واپس لے،

کرونا وائرس کی تیسری لہر نے ملک میں کاروباری حالات شدید دگرگوں حد تک پہنچا دیئے ہیں، کاروباری طبقہ بندشوں اور پابندیوں سے پیدا ہونے والے بحران سے خوفزدہ ہے، کاروباری طبقے کو درپیش چیلنجز مہنگائی ٹیکسز، کام کرنے میں بندشیں پابندیوں سے بزنس کمیونٹی کیلئے مشکلات آئے روز بڑھ رہی ہیں، تاجرطبقہ پہلے ہی زبوں حالی کاشکارہے، حکومت کی جانب سے مکمل لاک ڈاؤن کافیصلہ مشکلات میں مزیداضافہ کرے گا،میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے چوہدری انواراحمدنجمی نے کہاکہ حکومت لاک ڈاؤن کی تاریخ میں ردوبدل کرتے ہوئے عیدسے ایک روزقبل لاگوکرے تاکہ لوگ ایس اوپیزکے تحت عیدکی خریداری کرسکیں، انہوں نے کہاکہ حکومتی لاک ڈاؤن کے فیصلہ سے عوام اوربالخصوص تاجرطبقہ میں حکومت کی ساکھ متاثرہورہی ہے اورلوگوں کاحکومت پراعتماداٹھ رہاہے، مہنگائی اوربے روزگاری پہلے ہی عروج پرہے مکمل لاک ڈاؤن کی پابندی سے حالات خراب ہوں گے، انہوں نے مطالبہ کیاکہ عوام اورتاجرطبقہ کی پریشانی کومدنظررکھتے ہوئے حکومت تاجر کمیونٹی اور تجارتی مراکز کیلئے موثر جامع حکمت عملی لے کر آئے جس میں تاجروں کو مسائل کا موثر حل دیا جائے، حکومت تاجر برادری کے ساتھ ہمدردانہ اور تاجر دوست رویہ اختیار کرے،تاجر مشکلات اور کاروباری امور کی رکاوٹوں میں مزید پابندیاں اور مشکلات جھیلنے کی طاقت نہیں رکھتے، حکومت تاجروں کے کاروبار دیوالیہ ہونے سے بچانے کیلئے سنجیدہ اور مسئلے کے پائیدار حل کی طرف آئے اورمکمل لاک ڈاؤن کی تاریخ کوکم کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں