رحیم یارخان( )تاریخ میں پہلی بار ڈپٹی کمشنر رحیم یارخان ڈاکٹر خرم شہزاد کا بڑا ایکشن‘ محکمہ ایجوکیشن میں آفیسران کو بلیک میل کرنے والے گروہ کے سرغنہ اعظم رشید اور سہولت کار ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس عثمان رشید کے خلاف بڑی کاروائی بلیک میلر گروہ کے سرغنہ اعظم رشید کو عہدے سے ہٹا کر (ضلع بدر) لاہور آفس پابند کر دیا گیا، جبکہ عثمان رشید کو سلنڈر کر کے متعلقہ ادارے کے حوالے کر دیا گیا
موصوف محکمہ ایجوکیشن میں فی میل اساتذہ کو استعمال کر کے آفیسران کے خلاف جھوٹی من گھرت بے بنیاد ہراسمنٹ کی درخواستیں دلوا کر ناجائز مطالبات منواتے تھے اسی گروہ کی بھینٹ سابق سی او ایجوکیشن رانا اظہر بھی چڑھ کر نوکری سے ہاتھ دھوبیٹھا تھا جس کے بعد اب چار ماہ قبل تعینات ہونے والے سی او ایجوکیشن رانا نوید اختر کو ٹرانسفر کروانے کیلئے گروہ نے دوبارہ متحرک ہو کر بلیک میلنگ کا ڈھونگ رچایا جس کے بعد محکمہ ایجوکیشن کے آفیسران کو بلیک میل کرنے والا گروہ بے نقاب ہوا۔تفصیل کے مطابق اے ای او ہیڈ کوارٹر اعظم رشید فی میل اساتذہ کو سکول کی پراگرس اچھی کرنے کے بحانے استعمال کرکے اعلیٰ آفیسران کو بلیک میل کرتا۔موصوف کو ناقص کارکردگی پر شوکاز نوٹس جاری ہوا تو بلیک میلر گروہ نے اپنے سہولت کاروں سے مل کر سی ای او ایجوکیشن کے خلاف ہراسمنٹ کی جھوٹی درخواست دائر کر دی جس کے بعد بلیک میلر گروہ کا پردہ فاش ہوا تو اعلیٰ آفیسران بھی دھنگ رہ گئے آفیسران کو بلیک میل کرنیوالوں میں دفتری عملہ بھی شامل نکلا‘ڈپٹی کمشنر رحیم یارخان کا سخت نوٹس محکمہ ایجوکیشن میں تعینات اے ای او ہیڈ کوارٹر اعظم رشید، ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس عثمان رشید کے خلاف کاروائی کا آغاز دونوں کو عہدہ سے ہٹا دیا گیا۔آفیسران کو بلیک میل کرنے پر قانونی کاروائی عمل میں لا کر مقدمہ درج کروانے کا امکان،ڈی سی رحیم یارخان کی سی ای او ایجوکیشن رانا نوید اختر کو سخت ہدایت سی ای او ایجوکیشن نے دونوں ملازمین کے خلاف کارروائی کر دی،ذرائع کے مطابق حساس اداروں و دیگر تمام متعلقہ کی جانب سے بلیک میلر گروہ کی مزید تحقیقات جاری ہیں جن میں مزید خواتین اور دفتری عملہ بھی شامل ہونے کا انکشاف سامنے آسکتا ہے۔باوثوق ذرائع کے مطابق اعظم رشید نے ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس عثمان رشید‘جونیئرکلرک یٰسین شاہ سے ملکر خواتین کا بلیک میلر گروہ بنا رکھا ہے اسی بلیک میلر گروہ کی فی میل ٹیچر راشدہ نیئر نے اے ای او ہیڈ کوارٹر کے کہنے پر سی او ایجوکیشن کو بلیک میلر کرنے کی کوشش کی لیکن کامیابی کی بجائے تاریخ میں پہلی بار ڈی سی رحیم یارخان کی ذاتی دلچسپی اورصاف شفاف تحقیقات کے بعد بلیک میلر گروہ کے سرغنہ کو لینے کے دینے پڑ گئے۔شہریوں نے ڈپٹی کمشنر رحیم یارخان ڈاکٹر خرم شہزاد کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے محکمہ ایجوکیشن میں چھپی کالی بھیڑوں اور بلیک میلر گروہ کے باقی ساتھیوں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔