دس ہزار لیٹر ڈیزل سے بھرا آ ئل ٹینکر نہر شیریں میں الٹ گیا,

رحیم یار خان ( ) ضلع رحیم یار خان کے سالانہ نہری سسٹم کو پانی فراہم کرنے والے ہیڈ تلے والا پر نہروں کے گیٹوں کی حفاظت کے لیے بنائے گئے پل کی چوڑائی کم اور موڑ خطرناک ہونے کی وجہ سے حادثات کا باعث بننے لگا

, دس ہزار لیٹر ڈیزل سے بھر آ ئل ٹینکر موڑ کاٹتے ہوے نہر شیریں مائنر میں الٹ گیا, ڈرائیور اور کلینڈر نے چھلانگیں لگا کر جان بچائی ڈیزل نہر میں بہ گیا تفصیلات کے مطابق ہیڈتلہ والا پر نہروں کے گیٹوں کی حفاظت کے لیے بنائے گئے پل خطرناک موڑاورچوڑائی کم ہے جبکہ محکمہ انہار کی طرف سے اس پل سے بھاری ٹریفک روکنے کے لیے کوئی انتظام نہیں کیے اور نہ ہی معین روڈ پر حفاظتی پل تعمیر کیا گیا ہے جس کی وجہ سے اس خطرناک پل پرحادثات معمول بن گئے گزشتہ رات اس خطرناک پل کو کراس کرتے ہوےدس ہزار لیٹرڈیزل سے بھرا ہوا آ ئل ٹینکر شیریں مائنر نہر میں الٹ گیا ڈرائیور اور کنڈیکٹر نے چھلانگیں لگا کر جان بچائی ۔

ٹینکر میں موجود 10ہزار لیٹر ڈیزل۔جو شیریں نہر اور معین آباد روڈ پر بہہ گیا ,ریسیکو 1122نے موقع پر پہنچ کر اطراف کے راستے سیل کردیئے۔بارش کے باعث امدادی سرگرمی تاخیر کا شکار ہوئی, ریسکیو کے مطابق حادثہ موڑ کاٹتے ہوئے پیش آیا۔موقع پر سڑک کے قریب پھیلنے والے ڈیزل پر مٹی اور پانی ڈال دیا گیا ۔معین آباد روڈ اور ہیڈ تلے والاکے پُل کو امدادی کاروائیوں کےدوران سیل رکھا علاقہ کے سماجی رہنماؤں نے اعلی حکام سےمعین آ باد روڈپر فوری سیدھا حفاظتی پل تعمیر کرنے کا مطالبہ کیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں