وزیراعلیٰ عثمان بزدارکا وکلاء برادری کیلئے احسن اقدام، لاہور ہائی کورٹ بار، ڈسٹرکٹ بار اور تحصیل بار ایسوسی ایشنز کو گرانٹ کے چیک دیئے
وزیر اعلی عثمان بزدار نے مجموعی طور پر 3 کروڑ 20 لاکھ روپے کے چیک بارایسوسی ایشنز کے عہدیداران کو دیئے
بارایسوسی ایشنز کا وزیر اعلی عثمان بزدار سے اظہار تشکر،آپ نے ہمیشہ وکلاء کے مسائل کے حل کو مقدم جانا ہے:وکلاء عہدیداران کاخراج تحسین
وکلاء برادری کی رہائش کی سہولتوں کے حوالے سے بھی منصوبہ بندی کر رہے ہیں، وکلاء برادری کو ہیلتھ کارڈ بھی دیئے جائیں گے:عثمان بزدار
لاہور6مئی: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکی جانب سے صوبے کی بار ایسوسی ایشنز کیلئے احسن اقدام -وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے لاہور ہائی کورٹ بار، ڈسٹرکٹ بار اور تحصیل بار ایسوسی ایشنز کو گرانٹ ان ایڈکے چیک دیئے-وزیر اعلیٰ آفس میں بارایسوسی ایشنز کو گرانٹ ان ایڈ کے چیک دینے کی تقریب منعقد ہوئی-صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت، سیکرٹری قانون اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب بھی اس موقع پر موجود تھے-وزیر اعلی عثمان بزدار نے مجموعی طور پر 3 کروڑ 20 لاکھ روپے کے چیک بارایسوسی ایشنز کے عہدیداران کو دیئے-
بارایسوسی ایشنز کے عہدیداران نے گرانٹ ان ایڈ پر وزیر اعلی عثمان بزدار کا شکریہ ادا کیا-وکلاء عہدیداران نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ آپ نے ہمیشہ وکلاء کے مسائل کے حل کو مقدم جانا ہے-وزیر اعلی عثمان بزدار نے لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے نائب صدر رانا مدثر مگیانہ کو گرانٹ ان ایڈ کا 50 لاکھ روپے کا چیک دیا-وزیر اعلی عثمان بزدار نے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن لاہور کے صدر ملک سروداحمد کو 40 لاکھ روپے اور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سیالکوٹ کے صدر خالد حسین قریشی کو30 لاکھ روپے کا چیک دیا-وزیر اعلی عثمان بزدار نے تحصیل بار ایسوسی ایشن ڈسکہ کے صدر شہزاد صادق چیمہ کو 10 لاکھ روپے، تحصیل بار ایسوسی ایشن پسرورکے صدررانا عرفان علی کو 10 لاکھ روپے اور تحصیل بار ایسوسی ایشن سمبڑیال کے صدر محمد عمران چیمہ کو 10 لاکھ روپے کا چیک دیا-وزیر اعلی عثمان بزدار نے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ٹوبہ ٹیک سنگھ کے صدر حاجی اختر رسول کو 30 لاکھ روپے کا چیک دیا-وزیر اعلی عثمان بزدارنے تحصیل بار ایسوسی ایشن گوجرہ کے صدراعجاز احمد کو10 لاکھ روپے، تحصیل بار ایسوسی ایشن کمالیہ کے صدررائے عادل کامران کو 10 لاکھ روپے اور تحصیل بار ایسوسی ایشن پیر محل کے صدرجمیل احمد وینس کو10 لاکھ روپے کا چیک دیا-وزیراعلی عثمان بزدارنے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن بہاولپور کے صدرمحمد اختر عباسی کو40 لاکھ روپے کا چیک دیا-وزیر اعلی عثمان بزدارنے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے سیکرٹری اسامہ بہادر خان کو 50 لاکھ روپے کا چیک دیا-وزیر اعلی عثمان بزدارنے تحصیل بار ایسوسی ایشن جلالپورپیروالا کے صدرعبداللہ رزاق کو10 لاکھ روپے اور تحصیل بار ایسوسی ایشن شجاع آباد کے صدررانا محمد یوسف نون کو10 لاکھ روپے کا چیک دیا- وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ وکلاء برادری کی فلاح وبہبود کیلئے مزید اقدامات کئے جائیں گے۔
وکلاء برادری کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔ماضی کی حکومتوں نے وکلاء برادری کے مسائل کو یکسر فراموش کئے رکھا۔سابق حکمرانوں نے صرف ذاتی مفادات کا تحفظ کیا۔تحریک انصاف کی حکومت معاشرے کے ہر طبقے کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا کر رہی ہے۔وکلاء برادری کو بھی ریلیف دینے کیلئے اقدامات کریں گے۔صوبہ بھر کے وکلاء کے لئے دیگر سہولتیں بھی فراہم کرنے کا عزم رکھتے ہیں -دور دراز شہروں سے آنے والے وکلاء کی سہولت کیلئے لاہور میں سٹیٹ آف دی آرٹ قیام گاہ بنائی جائے گی-وکلاء ٹاور کے لئے موزوں جگہ کا انتخاب کر کے جلد کارروائی شروع کی جائے گی-وکلاء برادری کی رہائش کی سہولتوں کے حوالے سے بھی منصوبہ بندی کر رہے ہیں – وکلاء برادری کو ہیلتھ کارڈ بھی دیئے جائیں گے –