وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارسے معروف برطانوی بزنس مین انیل مسرت کی سربراہی میں وفد کی ملاقات۔

لاہور22 جولائی:
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارسے معروف برطانوی بزنس مین انیل مسرت کی سربراہی میں وفد کی ملاقات۔

انیل مسرت کا حکومت پنجاب کے اشتراک سے ہر ڈویژن میں ہسپتال بنانے کا اعلان۔
 مریضوں کے علاج معالجے کیلئے صوبے کے 9 ڈویژن میں جدید ہسپتال بنائیں گے۔ انیل مسرت
ہم ہسپتال ان علاقوں میں بنانا چاہتے ہیں جہاں صحت کی سہولتیں کم ہیں۔ انیل مسرت
ان ہسپتالوں میں عام مریضوں کو ہیلتھ کیئر کی معیاری سہولتیں فراہم کریں گے۔ انیل مسرت

ہسپتالوں میں ایمرجنسی اور ٹراما سینٹرز بھی بنائے جائیں گے۔ انیل مسرت
ان ہسپتالوں کی اونرشپ کیلئے کمیونٹی کو بھی شامل کیا جائے گا۔ انیل مسرت
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی قیادت میں پنجاب تیزی سے درست سمت کی جانب بڑھ رہا ہے۔ انیل مسرت
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار محنت اور جذبے کے ساتھ عوام کی خدمت کر رہے ہیں۔ انیل مسرت
اوورسیز پاکستانیز بھی عوام کی فلاح و بہبود کیلئے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے عملی اقدامات سے خوش ہیں۔ انیل مسرت
عوامی خدمت کے سفر میں وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر چلیں گے۔ انیل مسرت

انیل مسرت کی جانب سے ہر ڈویژن میں ہسپتال بنانے کا فیصلہ خوش آئند ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار
ہمارا مقصد عام آدمی کو علاج معالجے کی معیاری سہولتیں مہیا کرنا ہے۔ عثمان بزدار
پنجاب حکومت عام آدمی کو بہتر طبی سہولتیں فراہم کرنے کیلئے جامع پروگرام پر عمل پیرا ہے۔ عثمان بزدار
ملتان میں اربوں روپے کی لاگت سے نشتر2 ہسپتال بنایا جا رہا ہے۔ عثمان بزدار
ڈیرہ غازی خان میں کارڈیک ہسپتال کے منصوبے پر کام جاری ہے۔ عثمان بزدار
دور دراز علاقوں میں مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال بنائے جا رہے ہیں۔ عثمان بزدار
شعبہ صحت میں نجی شعبے کی شراکت داری اور سرمایہ کاری کا خیرمقدم کریں گے۔ عثمان بزدار
سرمایہ کار پنجاب میں سرمایہ کاری کے شاندار مواقع سے فائدہ اٹھائیں، ہرممکن سہولتیں دیں گے۔ عثمان بزدار
سرمایہ کار نئے پاکستان میں وی آئی پی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ عثمان بزدار
ہمارے دروازے سرمایہ کاروں کیلئے کھلے ہیں۔ عثمان بزدار

تبدیل ہوتے پاکستان میں سرمایہ کار سے کوئی رشوت یا کمیشن نہیں لے سکے گا۔ عثمان بزدار
سرمایہ کاری سے متعلقہ فائل سرخ فیتے کی نذر نہیں ہوگی۔ عثمان بزدار
سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کیلئے ہرسطح پر معاونت فراہم کی جائے گی۔ عثمان بزدار
پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ پنجاب، ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر شہباز گل، سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن اور سیکرٹری مواصلات و تعمیرات بھی اس موقع پر موجود تھے۔
٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں