رحیمیارخان میں کورونا کیسز کی شرح میں بتدریج اضافہ”

رحیم یار خان( )ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے کہا ہے کہ ضلع بھر میں کورونا کیسز کی شرح میں بتدریج اضافہ رپورٹ ہو رہا ہے، شہری عید الفطر کی تعطیلات میں گھروں تک محدود رہ کر اس وائرس کے خاتمہ یا کم کرنے میں حکومتی کوششوں کا ساتھ دیں-

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کورونا ویکشی نیشن سنٹر رحیم یار خان دورہ کے موقع پر کیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) ڈاکٹر سدرہ سلیم، سی ای او ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر حسن خان سمیت دیگر افسران بھی ہمراہ موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع میں گذشتہ روز 42نئے کورونا مثبت رپورٹ کے ساتھ فعال کیسز کی مجموعی تعداد728ہو گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ ضلع میں کورونا وباء کے دوران4ہزار725مثبت کیس رپورٹ ہوئے جبکہ 3 ہزار 812 شہری صحت یاب اور 179اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔ضلع بھر میں شہریوں کوویکسین لگانے کا عمل تیزی سے جاری ہے اور تمام ویکسی نیشن سنٹرز میں شہریوں کے لئے سہولیات میں اضافہ کیا جا رہاہے۔ضلع بھر میں تمام ویکسی نیشن سنٹرز پر عملہ کی تعداد بڑھا دی گئی ہے جس سے ویکسین لگانے کا عمل1500افراد سے بڑھ کر5ہزار یومیہ ہو گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ضلع بھر میں ہیلتھ ورکرز اور50سال سے زائد عمر کے 40ہزار787افراد کو ویکسین لگائی جا چکی ہے۔

بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے رمضان بازار پرانی غلہ منڈی کا بھی دورہ کرتے ہوئے اشیاء روز مرہ کے معیار اورقیمتوں کا جائزہ لیا۔انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے رمضان بازاروں کے قیام کی بدولت شہریوں نے ماہ صیام میں اشیاء روزمرہ کی قیمتوں میں بھرپور ریلیف حاصل کیا۔انہوں نے کہا کہ رمضان بازاروں کو ختم کرنے کے حکومتی فیصلے کے بعد شہریوں کی سہولت کے لئے ضلع بھر کے شہری و دیہی علاقوں میں فیئرپرائس شاپس قائم کی جائیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں