اسسٹنٹ کمشنرز کا کورونا ایس او پیز اور لاک ڈاﺅن کی خلاف ورزیوں پر کریک ڈاﺅن”

رحیم یار خان( )ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد کی ہدایت پر ضلع بھر میں اسسٹنٹ کمشنرز کا کورونا ایس او پیز اور لاک ڈاﺅن کی خلاف ورزیوں پر کریک ڈاﺅن،

اسسٹنٹ کمشنر لیاقت پور ارشد وٹونے لاک ڈاﺅن خلاف ورزیوں پر 18، اسسٹنٹ کمشنر صادق آباد کلیم یوسف نے15،اسسٹنٹ کمشنر خانپور محمد یوسف چھینہ نے 5،اسسٹنٹ کمشنر رحیم یار خان عظمان چوہدری نے 40دکانوں کو سیل اور ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 27 جبکہ اسسٹنٹ کمشنر خانپور نے 7 افراد کے خلاف مقدمات درج کرواتے ہوئے حوالہ پولیس کر دیا۔این سی او سی کی گائیڈ لائن اور حکومت پنجاب کے احکامات پر ضلعی انتظامیہ کورونا ایس او پیز او رلاک ڈاﺅن عملدرآمد کرانے کے لئے متحرک ۔ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد براہ راست ضلع بھر میں کورونا ایس او پیز او رلاک ڈاﺅن پر عملدرآمد کے لئے ادار وں کی جانب سے جاری کارروائیوں کی نگرانی کر رہے ہیں۔ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ز نے کارروائی کرتے ہوئے ضلع بھر میں مجموعی طور پر 78دکانوں کی سیل اور 34افراد کے خلاف اندراج مقدمہ کی سفارش کر دی۔

ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے کہا کہ ضلع بھر میں عوامی مفاد اور کورونا صورتحال کو قابو میں رکھنے کے لئے سخت فیصلے کئے جا رہے ہیں تاکہ شہریوں کو اس وباءسے محفوظ رکھا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ شہری خصوصاً تاجر تنظیمیں انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا ساتھ دیں اور اس مشکل گھڑی میں ایک قوم بن کر سرخرو ہوں بصورت دیگر خدانخواستہ اگر ہم نے بھی لاپراہی کی تو ہمسایہ ملک کی حالت ہمارے سامنے ہے لہذا محدود رہیں اور محفوظ رہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں